دبئی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے رینکنگ میں ایک مقام کی بہتری کی ہے۔ بیٹرس کی درجہ بندی میں ہرمن پریت 13 ویں نمبر پر ہیں جبکہ مندھانا نویں نمبر پر موجود ہندوستانی ہیں۔تین میچوں کی ونڈے سیریز میں ہرمن پریت
نے 59.50 کی اوسط سے 119 رنز بنائے اور تین وکٹیں لے کر ہندوستان کو سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی۔ انہیں سیریز کی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ مندھانا نے اس سیریز میں 52 کی اوسط سے رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے سنچری بھی بنائی۔رینکنگ میں آگے بڑھنے والے دیگر ہندوستانی بیٹر میں شیفالی ورما (تین مقامات کی ترقی کے بعد33 ویں پر)، یستیکا بھاٹیہ (ایک مقام کی ترقی کے ساتھ 45 ویں پر) اور بولنگ آل راؤنڈر پوجا وستراکر (آٹھ مقامات کی ترقی کے بعد53 ویں نمبر پر) شامل ہیں۔
بولروں میں راجیشوری گائیکواڈ تین درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ نویں، میگھنا سنگھ دو درجے بہتری کے ساتھ 43 ویں اور وستراکر دو درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ 48 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ تجربہ کار ہندوستانی فاسٹ بولر جھولن گوسوامی جنہیں اس دورے میں ٹیم میں جگہ نہیں ملی، بولروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ بیٹروں کی فہرست میں آسٹریلیا کی الیسا ہیلی اور انگلینڈ کی نٹالی اسکائیور سرفہرست دو مقامات پر ہیں جب کہ انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون اور جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل بولنگ فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ری لنکا میں بالترتیب گیند اور بلے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسمرتی مندھانا اور راجیشوری گائیکواڑ کو ون ڈے رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے اور وہ بلے بازی اور گیند بازی کی رینکنگ میں بالترتیب 9ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان چماری اٹاپٹو کو بھی اچھی کارکردگی کا فائدہ ہوا ہے اور وہ کیریئر کی بہترین 8ویں پوزیشن پر ہیں۔ اس سے قبل 2017 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں وہ آسٹریلیا کے خلاف 178 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 8ویں پوزیشن پر پہنچ گئی تھیں۔ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے اس ون ڈے سیریز میں 119 رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور پلیئر آف دی سیریز کا خطاب حاصل کیا۔ اس کارکردگی نے انہیں آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں فائدہ پہنچایا اور وہ دو درجے چڑھ کر 20ویں نمبر پر آگئی ہیں۔






