Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

by Indian Times
18/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو   ////   وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ،ٹرانسپورٹ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی،اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) سری نگر کا معائینہ کیاتاکہ اِس کے کام کاج اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران وزیرموصوف نے عام لوگوں کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کا جائزہ لیا جن میں ڈرائیونگ لائسنسوں کا اِجرا¿، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسپورٹ سے متعلق دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اُنہوں نے محکمہ کے اَفسران اور عملے سے بات چیت کی اور اِنتظامی مسائل اور عوامی شکایات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے شفافیت،کارکردگی اور شہری مرکوزحکمرانی پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے لئے بغیر پریشانی اور سہل ماحول برقرار رکھا جائے۔ اُنہوں نے تاخیر کو کم کرنے اور ٹرانسپورٹ خدمات میں جوابدہی کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ستیش شرمانے شہریوں کے ساتھ شائستہ رویے کی اہمیت پر بھی زور دیا اوراَفسران کو ہدایت دی کہ وہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔معائینے کے دوران آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان، اے آر ٹی اوز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیراعلیٰ نے بھلوال میں 10.27کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا

Next Post

جے اینڈ کے سماگراہ شکھشا نے ڈیجیٹل تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے بی آئی ایس اے جی ۔ این کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جے اینڈ کے سماگراہ شکھشا نے ڈیجیٹل تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے بی آئی ایس اے جی ۔ این کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

جے اینڈ کے سماگراہ شکھشا نے ڈیجیٹل تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے بی آئی ایس اے جی ۔ این کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS