Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

by Indian Times
01/04/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں..انفو….چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کا ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس میں ریشنگ اینڈ ایکسلیریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس ( آر اے ایم پی ) سکیم کے تحت قائم کئے گئے ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کی پیش رفت اور اثرات کا جائیزہ لیا گیا ۔ یہ کلینک جموں و کشمیر میں تناو¿ کا شکار اور ناکارہ صنعتی یونٹ کو بحال کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے ایک مضبوط اور نتائج پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ دستیاب ادارہ جاتی اور انسانی وسائل کا بہترین استعمال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ( آئی آئی ایم ) جموں کی تکنیکی معاونت کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کو فعال طور پر فنکشنل مینیجرز کی ماہرانہ خدمات ، انٹرپرنیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ( ای ڈی آئی ) کے وسائل اور یونین ٹیریٹری بھر کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور طلباءکی مہارت کا بھی فعال استعمال کرنا چاہئیے ۔ اُنہوں نے ایم ایس ایم ایز کیلئے ایک منظم تشخیص کیلئے پیشہ ور افراد اور تربیت یافتہ انٹرنز پر مشتمل ملٹی ڈسپلنری ٹیموں کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ یہ ٹیمیں ابتدائی طور پر ورچوئل تشخیص کریں گی ، اس کے بعد فیلڈ وزٹس کے ذریعے جائیزہ لے کر ان یونٹس کو جو مداخلت کی ضرورت ہو انہیں جگہ پر تشخیص اور مشاورت کی معاونت فراہم کریں گی ۔ انہوں نے تشخیص کے عمل کو ہموار کرنے اور مداخلت کی شدت اور نوعیت کا تعین کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) پر مبنی ٹولز کو مربوط کرنے پر بھی زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے مزید مشورہ دیا کہ محکمہ کو ایم ایس ایم ایز تک بروقت رسائی یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا فزیکل وزٹس کے ذریعے حقیقت پسندانہ روزانہ اور ماہانہ ٹارگٹس مقرر کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ ہو یونٹ کا منظم طور پر جائیزہ لیا جائے اور اسے مستحکم، تناو¿ میں یا بیمار زُمروں میں تقسیم کیا جائے ، اس کے بعد مناسب مشاورت اور مالی معاونت فراہم کی جائے ۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر بینک کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کیا جائے تا کہ ان یونٹس کی استحکام اور بحالی میں مدد مل سکے ۔ جدید مالی حل کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایم ایس ایم ایز میں مالی تناو سے نمٹنے کیلئے جموں و کشمیر بینک کے ساتھ تعاون کی تلاش کی تجویز دی ۔ اُنہوں نے ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک سے حاصل کردہ بصیرتوں کو جموں و کشمیر کی ابھرتی ہوئی انڈسٹریل پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر پرائیز لیول اسیسمنٹس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اور نتائج کو پالیسی انسینٹو کو بہتر بنانے کیلئے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے تا کہ صنعتی معاونت کے لئے زیادہ ثبوت پر مبنی اور ٹارگٹڈ اپروچ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ آئی آئی ایم جموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے وسیع فزیکل آو¿ٹ ریچ پروگراموں کا منصوبہ بنائے اور مشن یووا کے تحت قائم سمال بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس ( ایس بی ڈی یوز ) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ورکشاپس کا اہتمام کرے اور ایم ایس ایم ایز کو ماہرانہ رہنمائی فراہم کرے ۔ انہوں نے آئی آئی ایم جموں کے منجیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقے میں ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کو ایک ماڈل اقدام میں تبدیل کرنے میں فعال کردار ادا کرے ۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں بی ایس سہائے ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ اور ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ارون منہاس نے پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے روشنی ڈالی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS