Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
01/04/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو…لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے منگل کے روز اِس بات پر زو ردیا کہ جموں و کشمیر کی ثقافت اور روحانی ورثہ سب کے لیے ایک روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔اُنہوں نے کہا،”جموں کی سرزمین روایات سے بھری ہوئی ہے۔ ڈوگری گیت زِندگی کے اَقدار کو بُننے ہیں، دستکاری تجربات کو سموئے ہوئے ہے اور فنون میں عقیدت بھری ہوئی ہے، یہ ہماری زندہ و جاوید میراثیں ہیں جو نئی زندگی کا احساس دلاتی ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر جموں میں شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ”جموں کشمیر کلچرل فیسٹول“ کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اِس موقعہ پر اننت وبھوشیت جونہ پیٹھادھیشور آچاریہ مہامندلیشور پوجیہ پاد شری سوامی اودھیشانند گیری جی مہاراج نے بھی شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کلچرل فیسٹول کا مقصد شاندار ثقافتی ورثے کا تحفظ، لوک فنون، روحانی بنیادوں اور روایات کی تجدید عہد اور ہماری شناخت کو مضبوط بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا،”مجھے یقین ہے کہ روایتی پرفارمنس رنگ اور نغمگی سے ماحول کو خوشگوار بنائیں گی، ثقافتی نمائشیں ہمارے بیش قیمت ورثے کو سب تک پہنچائیں گی اور کسان بیداری پروگرام اس خطے کی روح کو پروان چڑھانے والے ہاتھوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُبھرتی ہوئی ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ علم پر مبنی معیشت کو مضبوط بنائے اور اختراعات، ثقافتی اَقدار اور فلسفیانہ خیالات کو عالمی سطح پر فروغ دے۔اُنہوں نے کہا،”اس اہم دور میں جب عالمی تنازعات معاشروں کو تقسیم کر رہے ہیں اور انسانیت امن کی تلاش میں ہے، ہندوستان دنیا کو نئی راہ دکھانے کے لئے مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ہم اس تہذیب کے وارث ہیں جس نے ہزاروں سال پہلے براعظموں میں علم، ثقافت اور روحانیت کے چراغ روشن کئے ۔ُُلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دُنیا نئے خیالات کی منتظر ہے اور نوجوان تبدیلی کی سوچ کو جنم دینے والی روایت کے وارث ہیں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ نئے خیالات اور اِختراعات کو فروغ دیں اور ثقافتی ورثے کو معاشرے کی تبدیلی کے لئے مو¿ثر ذریعہ بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا،”اس باہم مربوط دور میں بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کریں اور دُنیا بھر میں تنازعات کے بجائے ہمدردی کو فروغ دیں۔“اُنہوںنے کہا کہ فن اور ثقافت گہری بصیرت، مقصد اور ہنر فراہم کرتے ہیں جو قوم کی تعمیر کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ ہندوسان فن، روحانیت، فلسفہ اور اخلاقیات نسلوں کو جوڑنے والے پُل ہیں۔منوج سِنہا نے کہا،”یہ جدید تاریخ کا مشکل ترین دور ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی قیادت کر رہے ہیں اور ترقی اور فلاح و بہبود کے نئے معیارات قائم کر رہے ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میںہندوستان کی تبدیلی غیر معمولی رہی ہے اور اس رفتار کو اجتماعی طور پر مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آنے والے دہائیوں میں ہمیں نئی توانائی کو بروئے کار لانا چاہیے اور ملکی اور عامی صنعتوں کو نئی شکل دینے والی ٹیکنالوجیز اور نظام بنانے کا عزم کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” ہندوستان نے بین الاقوامی سطح پر اَپنی قدیم عظمت اور اعتماد کو دوبارہ حاصل کیا ہے۔ ہندوستان اِنجینئرز، سائنسدان، صنعت کار اور اِختراع اَب عالمی سطح پر گفتگو کر رہے ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کو دُنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ میں اسے ایک نشاة ثانیہ کے طور پر دیکھتا ہوں جو ہندوستان کی شاندار تاریخ کو دوبارہ زندہ کر رہا ہے۔“جموںو کشمیر کلچرل فیسٹول میں ثقافتی نمائش، روایتی لوک پرفارمنس، کسان میلہ اور مفت میڈیکل کیمپ سمیت مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں۔اِس موقعہ پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ثقافتی میلے قانون ساز اسمبلی کے اراکین شیام لال شرما اور دیویانی رانا، مہنت روہت شاستری، صدر شری کیلاکھ جیوتس اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مکل کانیتکر، ممتازشہریوں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر رُکن شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈسریش کمار شرما،صوبائی کمشنر جموں رمیش کماراور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

Next Post

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS