جموں..انفو…لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے نگروٹہ کے مقام پر دریائے توی میں ڈوبنے کے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے بھی بات کی اور جاری سرچ اینڈ ریسکو آپریشنز کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ،”نوجوان جانوں کا ضیاع اِنتہائی دلخراش ہے۔ میںسوگوار کنبوںکے لئے اَپنی تعزیت اور دِلی ہمدردی پیش کرتا ہوں۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔“






