سری نگر/ 31 مارچ/انفو/وادی کشمیر میں ضروری اشیاءکی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈویڑنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں عوامی رابطہ نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور طلب و رسد کی صورتحال کی نگرانی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں وادی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کشمیر، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل، مختلف اداروں کے نمائندگان، زرعی محکمہ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں بشمول آئی او سی، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز نے بتایا کہ موٹر اسپرٹ (پٹرول) کا ذخیرہ 6,919 کلو لیٹر ہے جو تقریباً 13.6 دن کے لیے کافی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) 12,980 کلو لیٹر ہے جو تقریباً 18.5 دن کے لیے کافی ہے جبکہ ایل پی جی 4,371 میٹرک ٹن ہے جو تقریباً 15.6 دن کے لیے کافی ہے۔ایف سی آئی گوداموں میں غذائی اجناس کا ذخیرہ 65 دن کے لیے کافی بتایا گیا۔ایل پی جی صارفین کے ای کے وائی سی عمل کے حوالے سے بتایا گیا کہ 11,07,947 تصدیقیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 8,77,145 کیسز ابھی باقی ہیں۔ڈویڑنل کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ای کے وائی سی عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور سی ایس سیز کی خدمات حاصل کی جائیں۔انہوں نے آئل کمپنیوں کو ہدایت دی کہ ایل پی جی سلنڈرز کی ہوم ڈلیوری یقینی بنائی جائے اور غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے پامپور ایچ پی سی ایل پلانٹ کو اتوار کے دن بھی چلانے کی ہدایت دی تاکہ طلب کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے اسٹاک کے درست ریکارڈ کے لیے فزیکل اور ڈیجیٹل ڈیٹا میں فرق کو فوری دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈویڑنل کمشنر نے صنعتی اور خدماتی شعبوں میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا اور کہا کہ مزدوروں کو نہ نکالا جائے اور نہ ہی ان کی اجرت میں تاخیر ہو۔اجلاس میں کھاد کی دستیابی کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ خریف سیزن کے لیے وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے۔آخر میں انہوں نے گزشتہ 15 دنوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔





