سر ی نگر….انفو…وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج چترا نوارتری اور نوریہ کے موقعہ پرلوگوں کو دلی مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام کہا کہ نو راتری نئے سال کا آغاز ہے اور یہ نیکی کی بدی پر، روشنی کی تاریکی پر اور سچائی کی جھوٹ پر فتح کی علامت ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا،”اس مبارک موقعہ پر میں ہرایک کواُن کی کامیابی، خوشی اوربھلائی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔“اُنہوں نے نورے کے موقعہ پر کشمیری پنڈت کمیونٹی کو بھی مُبارک باد دِی۔وزیرا علیٰ نے مزید کہا،”یہ تہوار بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کریں اور ہمیں اِنسانیت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیں۔“






