Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جے اینڈ کے سماگراہ شکھشا نے ڈیجیٹل تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے بی آئی ایس اے جی ۔ این کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

by Indian Times
18/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….محکمہ سکولی تعلیم ،سماگراہ شکھشا جموں وکشمیر نے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر بھاسکر آچاریہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو اِنفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی۔ این)،مرکزی وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم اِی آئی ٹی وائی)کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔اِس دستاویز پر سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم جموں و کشمیر رام نواس شرما اور پروجیکٹ ڈائریکٹرسماگراہ شکھشا جموں و کشمیر بھوانی رکوالکی رہنمائی میں دستخط کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد جی ایس اے ٹی ۔15 سیٹلائٹ اور دوردرشن ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ’جے کے اِی۔پاٹھ شالا‘کے عنوان سے ایک مخصوص ڈی ٹی ایچ تعلیمی ٹی وی چینل کے ذریعے تعلیمی مواد کے ٹیلی کاسٹ کی سہولیت فراہم کرنا ہے ۔ اِس اَقدام کا مقصد جموں و کشمیر میں بالخصوص دُور دراز اور پسماندہ علاقوں کے طلبا¿ کے لئے معیاری تعلیمی مواد تک رَسائی کو بہتر بنانا ہے۔معاہدے کے تحت بی آئی ایس اے جی۔ این چینل لانچنگ، آپریشن اور بلا تعطل ٹرانسمیشن کےلئے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرے گاجس میں بنیادی ڈھانچے کی تیاری، لائسنسنگ، ماہر افرادی قوت، مینی ٹیننس اور سیٹلائٹ ٹرانسمیشن شامل ہیں۔ یہ چینل جدید ایم پی اِی جی۔4 ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ شدہ اور براہِ راست تعلیمی پروگرام نشر کرے گا۔محکمہ سکولی تعلیم، سماگراہ شکھشا جموں و کشمیرمواد کی تیاری، تعلیمی منصوبہ بندی، معیار کی جانچ اور نصابی ہم آہنگی کا ذمہ دار ہوگا تاکہ طلبا¿ کے لئے بامعنی اور دلچسپ تعلیمی تجربات کو یقینی بنایا جا سکے۔ مواد کو زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی بیک وقت نشر کیا جائے گا۔یہ اشتراک جموں و کشمیر کے ڈیجیٹل تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں ایک انقلابی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جدید اور قابلِ رسائی تعلیمی ذرائع کے ذریعے طلبا¿ کو بااِختیار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

Next Post

وزیراعظم ’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا ایوارڈ‘ سے سرفراز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم ’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا ایوارڈ‘ سے سرفراز

وزیراعظم ’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا ایوارڈ‘ سے سرفراز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS