Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیراعظم ’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا ایوارڈ‘ سے سرفراز

by Indian Times
18/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….۷۱،دسمبر….جے کے این ایس…. ایتھوپیا نے منگل16دسمبر2025 کو وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا سب سے بڑا اعزاز دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا پیش کیا۔وزیراعظم مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت یا حکومت ہیں۔ یہ ایوارڈ وزیراعظم مودی کے افریقی ملک کے دورے کے دوران دیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایتھوپیا کا یہ اعلیٰ ترین اعزاز وزیراعظم مودی کو دیا جانے والا 28 واں غیر ملکی ریاستی اعزاز ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔ابھی، مجھے ملک کے سب سے بڑے اعزاز، دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا سے نوازا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے قدیم اور امیر ترین تہذیبوں میں سے ایک کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کی جانب سے، میں عاجزی کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔ یہ ایوارڈ ان تمام ان گنت ہندوستانیوں کے لیے ہے جنہوں نے ہماری شراکت داری کو تشکیل دیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ اس موقع پر میں اپنے دوست وزیر اعظم ابی احمد علی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، گزشتہ ماہ جب ہم جنوبی افریقہ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ملے تھے، تو آپ نے بہت مہربانی اور بجا طور پر مجھ سے ایتھوپیا کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی، میں اپنے دوست، اپنے بھائی کی طرف سے اس دعوت کو کیسے رد کر سکتا ہوں؟ لہٰذا، پہلے موقع پر، میں نے ایتھوپیا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم مودی نے ایتھوپیا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اساتذہ کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ دورہ معمول کے سفارتی عمل کے مطابق ہوتا تو شاید اس میں زیادہ وقت لگتا لیکن آپ کی محبت اور پیار مجھے صرف 24 دنوں میں یہاں لے آیا۔انہوں نے کہاکہہم ہندوستان میں ہمیشہ یہ مانتے رہے ہیں کہ علم آزاد ہوتا ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے اساتذہ نے ایتھوپیا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑا حصہ ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایتھوپیا کی عظیم ثقافت نے انہیں یہاں کھینچا اور انہیں یہاں کی نسلوں کو تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ آج بھی بہت سے ہندوستانی فیکلٹی ممبران اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مستقبل وڑن اور اعتماد پر مبنی شراکت داری کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایتھوپیا کے ساتھ مل کر، ہم شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جو بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ ایوارڈ ہندوستان کے ایک سو چالیس کروڑ لوگوں کو وقف کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہاکہمجھے’ایتھوپیا کے عظیم اعزاز نشان‘ سے نوازے جانے پر فخر ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ میں اسے ہندوستان کے ایک سو چالیس کروڑ لوگوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جے اینڈ کے سماگراہ شکھشا نے ڈیجیٹل تعلیم کو مضبوط بنانے کیلئے بی آئی ایس اے جی ۔ این کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Next Post

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS