Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

 دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ انگلینڈ نے 100 رنز سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 247 رنز کا ہدف رکھا۔ جواب میں ٹیم انڈیا صرف 146 رنز بنا سکی اور میچ 100 رنز سے ہار گئی۔لندن: دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 246 رنز بنائے۔ پہلی اننگز کے بعد بھارت کی جیت تقریباً یقینی نظر آرہی تھی لیکن انگلینڈ کے گیند بازوں نے پہلے ہی اوور سے شاندار گیند بازی کی۔ شروع میں رنز روکے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں لیں۔ آخر میں بھارتی ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 100 رنز سے میچ ہار گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلی نے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں 1۔1 کی برابری آگئی ہے۔

یجویندر چہل (10 اوور 47 رن 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کو دوسرے ون ڈے میں 246 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 50 رن تک نہیں پہنچ سکا۔ معین علی نے 47، ڈیوڈ ولی نے 41 اور جونی بیرسٹو نے 38 رن بنائے۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی گیند پر ہی انگلینڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ انگلینڈ کے اوپنرز جیسن رائے اور بیرسٹو نے ذہانت سے بلے بازی کی اور پہلے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے لیکن رائے ہاردک پانڈیا کی گیند پر لوز شاٹ کھیلنے کے بعد سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ رائے نے 33 گیندیں کھیلیں اور دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رن بنائے۔پہلے میچ کی طرح اس بار بھی انگلینڈ کا مڈل آرڈر ناکام رہا۔

رائے کے آؤٹ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد چہل نے بیئرسٹو کو بھی بولڈ کر کے پویلین لوٹا دیا اور اس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ 30 رن کے اندر جو روٹ (11)، بین اسٹوکس (21) اور کپتان جوس بٹلر (4) کے وکٹ گنوانے کے بعد انگلینڈ نے اپنی آدھی ٹیم کو 102 رن پر پویلین لوٹا دیا۔اس کے بعد لیام لیونگسٹن نے معین علی کے ساتھ 46 رن کی شراکت داری کی۔ لیونگسٹن نے پانڈیا کے آؤٹ ہونے سے قبل دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 (33) رن بنائے۔

آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ولی نے بھی معین کے ساتھ 62 رن کی شراکت داری کی۔ معین نے اپنی اننگز میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رن جوڑے جبکہ ولی نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 41 رن بنائے۔ان کے علاوہ انگلش بلے بازوں میں سے کوئی بھی اہم کردار ادا کرنے میں ناکام رہا اور انگلینڈ 246 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے یوزی چہل نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ محمد سمیع اور پرسدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ انگلینڈ کے 247 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 38.5 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 29، جڈیجہ 29، سریا کمار یادو 27 اور محمد شمیع نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں کوہلی نے 16 رنز بنائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ویراٹ کوہلی کی حمایت، بابر اعظم نے دل جیت لیے

Next Post

سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی اور کشیدگی سے پریشانی نہیں ، بابراعظم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی اور کشیدگی سے پریشانی نہیں ، بابراعظم

سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی اور کشیدگی سے پریشانی نہیں ، بابراعظم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS