Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی اور کشیدگی سے پریشانی نہیں ، بابراعظم

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولمبو: پاکستانی  ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ  اور کشیدہ حالات  سے پریشانی نہیں ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا  کہ سری لنکا کے کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔ یہاں آنے سے قبل ایسا کچھ ہمارے ذہن میں نہیں تھا۔

جب یہاں پہنچے تو اس کے بعد حالات میں زیادہ تبدیل ہوئے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ  سری لنکن بورڈ نے بہترین انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کرکٹ کھیلنے میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور کوئی  مشکل پیش نہیں آئی اوربغیرکسی رکاوٹ  پریکٹس میچ بھی کھیلا ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس صورتحال  سے کرکٹ کا نقصان نہیں ہوا کرکٹ چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام  تر توجہ اپنے کھیل پر ہے۔گال ٹیسٹ پر فوکس ہے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس میچ سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اوراچھی  تیاری کرنے کا موقع ملاہے۔ کافی عرصے بعد سری لنکامیں کھیل رہےہیں۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ گال کی وکٹ اسپنرز کو زیادہ مدد دیتی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی اسپنرز کا کردار اہم رہا۔ اس وکٹ پر چوتھے دن رویہ ذرا مختلف ہوتا ہے۔

سری لنکا اپنےگھر میں ہمیشہ ٹف ٹیم ثابت ہوئی ہے۔ان کی ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہر شعبے میں  سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔ یاسر شاہ  نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیاہے اور تین روزہ میچ میں بھی اس نے اچھی بولنگ کی ہے۔ یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ کی موجودگی ہمارے لیے بہت اہم ہوگی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق سوال پربابراعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔ بطور کھلاڑی سب پر ایسا وقت آ جاتا ہے جب رنز نہیں ہورہے ہوتے تواس مشکل وقت میں سب کو  سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویرات کے لیےٹوئٹ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ انہیں  سپورٹ کیاجائے۔ وہ خود بھی اچھی طرح جانتےہیں کہ کس طرح اس بیڈ پیچ سے نکلنا ہے۔ اس میں  وقت ضرور لگتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ انہیں جتنا بیک کیاجائے وہ بہتر ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست

Next Post

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی جان بچائی

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS