Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

‘یورپی ممالک ابھی سے کورونا اقدامات سخت کردیں

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک//عالمی ادارہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یورپی اقوام پر زور دیا ہے کہ اگر وہ رواں سال کے اختتام تک کووڈ انیس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے بحران سے بچنا چاہتے ہیں تو ویکسینیشن مہم کو ابھی سے تیز تر کر دیں۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگے نے پورپی ممالک کو رواں برس کے اختتام تک کووڈ انیس کے ایک مرتبہ پھر بُری طرح پھیلنے کے قوی امکانات سے متنبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے زیادہ شدت سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون سے رواں سال کے آخر تک ایک بار پھر کووڈ انیس جیسی بیماری کے پھیلاؤ کے خطرات یورپ بھر کے ممالک پر منڈلا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تمام یورپی ممالک کو چاہیے کہ چہرے کے ماسک کے استعمال اور دیگر کورونا اقدامات پر دوبارہ سے سختی کریں۔ ڈبلو ایچ او یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اگر یورپی ممالک ابھی سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات نہیں کرتے تو موسم خزاں تک کورونا ویریئنٹ BA.5 تیزی سے پھیلے گا۔ اس کے سدباب کے لیے خزاں اور موسم سرما میں صحت کے نظام کو غیر معمولی طریقے سے فعال بنانا ہوگا۔ بیجنگ میں وسیع پیمانے پر کووڈ ٹیسٹ مہم تازہ ترین اعداد وشمار گزشتہ ہفتے یورپ میں کووڈ انیس کے قریب تین لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دینا بھر میں رجسٹر ہونے والے کووڈ انیس کے کُل کیسز میں نصف یورپ میں رپورٹ ہونے والے کیسز تھے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وبا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی دو گنا ہوئی اور قریب تین ہزار افراد کی اموات کا سبب بھی کووڈ انیس ہی بتایا گیا۔ ان اعداد و شمار پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے ہنس کلوگے نے بتایا،کووڈ انیس پوزیٹیو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ معاشرہ پہلے کی طرح معمول پر چل رہا ہے۔ ‘‘ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگے نے وبائی امراض کی روک تھام کے عمل کو مستحکم‘‘ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسم خزاں میں متوقع مختلف کورونا وائرس ویریئنٹ کے لیے مخصوص ویکسین سے پہلے اس امر کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہر کسی کو بوسٹر ویکسین لگ چُکی ہو۔

ساتھ ہی ماسک پہننے اور بہتر وینٹیلیشن کے انتظام پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔کورونا کے باعث جرمن معیشت کو ساڑھے تین سو بلین یورو کا خسارہ لاک ڈاؤن سے بچنا بہتر ہے ہنس کلوگے نے کہا ہے کہ پورپی معاشروں میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی ضرورت سے بچنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا،میرے خیال میں یورپی عوام پھر سے لاک ڈاؤن کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘‘ حکام اور انتظامیہ کو چاہیے کہ لاک ڈاؤن کی نوبت آنے سے پہلے ہی کورونا وبا کے سدباب کے لیے ضروری اقدامات کر لیں۔ مزید یہ کہ 2020 ء میں حکومتوں نے لاک ڈاؤن کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے اضافی معاشی اقدامات کیے۔

اپنی اپنی معیشتوں کو بدحالی سے بچانے کے لیے حکومتوں پر بہت زیادہ بوجھ پڑا اور یہی صورتحال صحت کے نظام اور اداروں کی تھی۔ صحت کے اداروں اور معاشی اداروں دونوں پر قرضوں کا بہت زیادہ بوجھ پڑا تھا۔ اب یہ ادارے اپنی ان پالیسیوں کو دہرانے سے گریزاں ہیں۔ کلوگے کے بقول،لوگ کبھی کبھی پوچھتے ہیں کیا یہ وائرس واپس آ گیا ہے؟ جبکہ یہ کبھی گیا ہی نہیں تھا۔ یہ اب پھیل رہا ہے اور تغیر پذیر ہے اور بد قسمتی سے اب بھی بہت سے انسانوں کی جان لے رہا ہے۔‘‘ جرمنی میں اومیکرون کا خطرہ اور عوامی مظاہرے روس اور یرکیرن کی جنگ مزید مشکلات کا سبب وبائی امراض کے ڈھائی سال کے بعد لاک ڈاؤن اور رکاوٹوں سے نمٹنا اب تمام ممالک کے لیے مزید مشکل ہو گیا ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے سے سکیورٹی کی خراب صورتحال، افراط زر اور بڑھتی ہوئی خوراک کی کمی کے تمام دنیا میں محسوس کی جا رہی ہے۔ یورپی ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود کلوگے کہتے ہیں کہ حکومتوں کو اب بھی صحت کی دیکھ بھال میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ کہتے ہیں،اور اگر حکومتیں یہ نہیں کریں گی ، تو معاشرہ مستقبل کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار نہیں ہوگا۔‘‘

ShareTweetSendSend
Previous Post

تبت میں عجائب گھروں کے ساتھ چین کے جنون کے پیچھے کیا ہے؟

Next Post

یورپ میں گرمی کی لہر، لندن میں تاریخ کا گرم ترین دن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
یورپ میں گرمی کی لہر، لندن میں تاریخ کا گرم ترین دن

یورپ میں گرمی کی لہر، لندن میں تاریخ کا گرم ترین دن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS