Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

پوتن کو اردگان سے ملاقات کے لیے پچاس سیکنڈ انتظار کرنا پڑا

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ تہران میں دو طرفہ ملاقات سے قبل پچاس سکینڈ تک انتظار کرنا پڑا۔ مشرق وسطیٰ کی میڈیا آرگنائزیشن نیشنل نیوز کے سینئر نمائندے جوائس کرم نے اردگان کے اس عمل کو (سویٹ پے بیک) قرار دیا جب پوتن نے ترک رہنما کو 2020 میں ماسکو میں ہونے والی میٹنگ سے قبل تقریباً دو منٹ انتظار کرایا تھا۔ایران کے دارالحکومت تہران میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو صحافیوں کے ہجوم کی وجہ سے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملنے کے لیے 50 سیکنڈ انتظار کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ہونے والی دونوں رہنماؤں کی میٹنگ سے قبل کیمرے تقریباً ایک منٹ تک روسی صدر ولادیمیر پوتن کے چہروں کی تصویر کشی کرتے رہے۔

پوتن اور اردوگان ایران کی میزبانی میں شام کے بحران پر ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ اردگان کو ماسکو میں 2020 کے اجلاس میں شرکت کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا، شاید یہی تاثر دینے کے لیے جان بوجھ کر کیا گیا۔ صحافیوں نے اس انتظار کے لمحے کو قید کیا جب پوتن منگل کو کمرے میں اس

امید پر داخل ہوئے کہ اردگان تیزی سے ان سے مصافحہ کریں گے، لیکن پوتن کیمرے کے آواز کے درمیان ایک لمحے کے لیے کھڑے رہے۔ روسی رہنما کو 50 سیکنڈ کے انتظار کے دوران اپنی ٹانگیں بدلتے ہوئے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے پکڑے ہوئے ادھر ادھر دیکھتے رہے، چند لمحوں کے بعد اردگان اچانک نمودار ہوئے اور دونوں نے مصافحہ کیا۔مشرق وسطیٰ کی میڈیا آرگنائزیشن نیشنل نیوز کے سینئر نمائندے جوائس کرم نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ “اردوگان نے پوتن کو جو 50 سیکنڈز کا انتظار کرایا، وہ کیمروں کے سامنے جھنجھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں، یہ بہت کچھ بتاتا ہے کہ یوکرین سے لے کر اب تک کتنا بدل گیا ہے۔”

کرم نے اردگان کے اس عمل کو (سویٹ پے بیک) قرار دیا جب پوتن نے ترک رہنما کو 2020 میں ماسکو میں ہونے والی میٹنگ سے قبل تقریباً دو منٹ انتظار کرایا۔ ترک میڈیا نے اس وقت اطلاع دی تھی کہ اردگان اور ان کے عملے نے باہر انتظار کرنے پر مجبور ہونے کے بعد ذلت محسوس کی۔واضح رہے کہ اردگان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی دعوت پر پیر کی شام ایران کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جنہوں نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اردگان، رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ شام کے بحران پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت بھی۔ اس سے قبل ایران اور ترکی نے ایک تقریب میں کئی مشترکہ تعاون کی دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فالون گونگ کو چین میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا

Next Post

امریکہ نے خوراک کے عالمی بحران کے دوران چین کی ‘ غیر موجودگی پر تنقید کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
امریکہ نے خوراک کے عالمی بحران کے دوران چین کی ‘ غیر موجودگی پر تنقید کی

امریکہ نے خوراک کے عالمی بحران کے دوران چین کی ' غیر موجودگی پر تنقید کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS