Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

تائپے اوپن 2022: کشیپ، منجوناتھ دوسرے راونڈ میں، مالویکا بنسوڑ باہر

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

تائپے//ہندوستان کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پاروپلی کشیپ نے تائپے اوپن 2022 میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ بدھ کے روز کھیلے گئے مردوں کے سنگلس کے پہلے راونڈ میں کشیپ نے چینی تائپے کے چی یو جین کو شکست دے کر دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا۔کشیپ نے یو جین کو24-22، 21-10 سے شکست دی۔

پہلے گیم میں بہت سخت مقابلہ ہوا لیکن دوسرا گیم انتہائی یکطرفہ رہا۔ کشیپ کو آخری بار سنگاپور اوپن 2022 میں دیکھا گیا تھا، جس میں وہ مردوں کے سنگلس زمرے کے پہلے راونڈ میں ہار گئے تھے۔ کشیپ کو انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی نے 37 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-14، 21-15 سے شکست دیتھی۔مردوں کے سنگلس کے دوسرے میچ میں متھن منجوناتھ نے پہلے راونڈ میں ڈنمارک کے کم برون کے خلاف جیت کے ساتھ دوسرے راونڈ میں داخلہ لیا۔

منجوناتھ نے برون کو سیدھے گیمس میں 21-17، 21-15 سے شکست دی۔ منجوناتھ نے آخری بار سنگاپور اوپن 2022 میں بھی حصہ لیا تھا، جہاں وہ دوسرے راونڈ میں ہار کرباہر ہو گئے تھے۔دوسری جانب خواتین کے سنگلس زمرے میں ہندوستان کی مالویکا بنسوڑ پہلے راونڈ میں ہی چینی تائپے کی لیانگ ٹنگ یو سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئیں۔یو نے مالویکا کو 10-21، 21-15، 21-14 سے شکست دی۔ مالویکا نے پہلا گیم جیت کر اچھی شروعات کی لیکن وہ اگلے دو گیم ہار گئیں اور مقابلے سے باہر ہو گئیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دولت مشترکہ کھیلوں میں کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلیں: مودی

Next Post

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پرپہنچے راسی وین ڈیر ڈوسن ، کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پرپہنچے راسی وین ڈیر ڈوسن ، کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پرپہنچے راسی وین ڈیر ڈوسن ، کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS