Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

شاہین آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر

by Indian Times
23/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اتوار کے روز شروع ہو رہا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گالے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس میچ میں شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں لی تھیں۔

پاکستانی ٹیم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی اتوار کے روز سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیسٹ میچ میں امام الحق پہلی مرتبہ اسٹمپ آؤٹ، قصور کس کا؟ للت مودی اور سشمِتا سین کی جوڑی، سوشل میڈیا پر بحث شاہین آفریدی اب تک 99 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں اور امید کی جا رہی تھی کہ وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سو کا ہندسہ عبور کر لیں گے، تاہم زخمی ہونے کی بنا پر اب وہ یہ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فیلڈنگ کے دوران دنیش چندی مل کی ایک شاٹ پر باؤنڈری بچاتے ہوئے شاہین آفریدی گر گئے تھے۔ گو کہ اس طرح وہ کسی فریکچر کا شکار نہیں ہوئے تاہم بتایا گیا ہے کہ ان کا گھٹنا چھل جانے کے بعد سوج گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف یا فہیم اشرف میں سے کسی کو کھلایا جا سکتا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے بھی مہیش تھکشانا کی جگہ لاکشیتھا مانا سنگھے کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

تھکشینا کا ہاتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہو گیا تھا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے پاتھم نسانکا کو آسٹریلیا سیریز میں کووِڈ انیس ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس بلا لیا گیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کے متبادل کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، تاہم ٹیم کے ترجمان کے مطابق دنیش چندی مل وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

محمد یوسف پاکستانی ٹیم کے مستقل بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اعلان جلد

Next Post

یوکرین جنگ کی یورپ اب قیمت چکا رہا ہے، روس کل چکائے گا/ تجزیہ کار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
یوکرین جنگ کی یورپ اب قیمت چکا رہا ہے، روس کل چکائے گا/ تجزیہ کار

یوکرین جنگ کی یورپ اب قیمت چکا رہا ہے، روس کل چکائے گا/ تجزیہ کار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS