Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

یوکرین جنگ کی یورپ اب قیمت چکا رہا ہے، روس کل چکائے گا/ تجزیہ کار

by Indian Times
23/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ماسکو ؍ کیف // پہلے کووڈ ۔19 اور اس کے بعد یوکرین کی جنگ، یکے بعد دیگر دو آفتوں نے یورپ کی معیشت اور روز مرّہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یورپ بھر میں پریشانی کے آثار بڑھ رہے ہیں۔ اٹلی میں فوڈ بینک پہلے کی نسبت زیادہ لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ جرمن حکام ایئر کنڈیشنگ کو ترک کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ قدرتی گیس کو حصہ رسد بنانے اور کوئلے کے پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے تیار کر رہے ہیں۔

دودھ فروخت کرنے والے پریشان ہیں کہ وہ دودھ کو محفوظ کیسے کریں گے۔ یورو ڈالر کے مقابلے میں 20 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، اور کساد بازاری کی پیش گوئیاں بڑھ رہی ہیں۔ دباؤ کے یہ حالات اس بات کی علامت ہیں کہ کس طرح اس تنازعہ کے گہرے بادل یورپ پر چھا رہے ہیں۔ کریملن نے قدرتی گیس کو آہستہ آہستہ بند کر دیا ہے ، جس نے یورپ میں توانائی کے بحران کو ہوا دی۔ ابھی یورپی معیشت کووڈ۔ 19 سے دوبارہ بحال بھی نہیں ہو پائی تھی کہ کساد بازاری میں ڈوبنے کے امکانات بڑھنے لگے۔ جنگ کی وجہ سے توانائی کی زیادہ قیمت روس کو فائدہ پہنچا رہی ہے، جو تیل اور قدرتی گیس کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔ پابندیوں کے ساتھ رہنے کے برسوں کے تجربے نے روس کے مرکزی بینک اقتصادی تنہائی کے باوجود روبل اور مستحکم اور افراط زر کو روکے رکھا ہے۔

تاہم، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل مدتی بنیاد پر روس کو مکمل تباہی سے گریز کرتے ہوئے، جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اس کی سرمایہ کاری پر زد پڑ رہی ہے اور یہاں کے کم آمدنی والے لوگ معاشی جمود کا سامنا کر رہے ہیں۔ یورپ کا سب سے بڑا چیلنج فوری نوعیت کا ہے۔ ایک طرف 8.6 فیصد کی مہنگائی کا مقابلہ دوسری طرف توانائی کی کمی کو ختم کیے بغیر موسم سرما کا گزارنا۔ براعظم یورپ روسی قدرتی گیس پر انحصار کرتا ہے، اور توانائی کی ہوشربا قیمتیں ،فیکٹریوں، خوراک کے اخراجات اور ایندھن کے ٹینکوں تک پہنچ رہی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کا اسٹیل اور زراعت جیسی توانائی پر مبنی صنعتوں کے علاوہ عام زندگی پر بھی پڑے گا،بحران بڑھنے کی صورت میں گھروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قدرتی گیس کو راشن کی صورت یعنی حصہ رسد کے طور پر فراہمی کا امکان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

ڈیری فارموں کے حالات خاصے نازک ہیں، ایک ڈیری فارم جہاں کی پچاس ہزار گائیں ایک دن میں ایک ملین لیٹر دودھ پیدا کرتی ہیں۔ دودھ کو اگر محفوظ نہ کیا جاسکا تو پھر کسانوں کو اپنا دودھ ضائع کرنا پڑے گا۔ ایک گھنٹے میں، ڈیری ایک گھر کے لیے ایک سال کی بجلی کے مساوی استعمال کرتی ہے تاکہ دودھ کے 20 ہزار پیلیٹوں کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔کھانے کی میز پر بھی معاشی بد حالی نظر آنے لگی ہے۔ صارفین کے گروپوں کا اندازہ ہے کہ ایک عام اطالوی خاندان اس سال اپنا پیٹ پالنے کے لیے 681 یورو زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ فوڈ بینک آف لومبارڈی کے صدر ڈاریو بوگیو مارزیٹ نے کہا کہ “ہم صورتحال اور ایسے خاندانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے بارے میں فکر مند ہیں جن کی ہم مدد کر رہے ہیں،” ہم درجنوں خیراتی ادارے چلاتے ہیں جو سوپ کچن چلاتے ہیں اور انہیں کھانا فراہم کرتے ہیں۔

اس سال ان کے ماہانہ اخراجات میں پانچ ہزار یورو اضافہ ہوا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد رات کے وقت پبلک لائٹس بند کرکے اور دیگر اقدامات اٹھا کر توانائی کا تحفظ کرنا ہے۔ اسی طرح جرمن حکام لوگوں اور کاروباری اداروں سے توانائی کی بچت کے لیے آمادہ کر رہے ہیں اور عوامی عمارتوں میں کم گرمی اور کم ایئر کنڈیشننگ کا حکم دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شاہین آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Next Post

سری لنکا میں بڑے پیمانے پر مظاہرین کے خلاف ایکشن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
سری لنکا نے عام آدمی کی طاقت کا مظاہرہ کیا

سری لنکا میں بڑے پیمانے پر مظاہرین کے خلاف ایکشن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS