پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شعیب اختر پر فلم بننے والی ہے۔ شعیب نے سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے جانکاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی اور جد و جہد پر ‘راولپنڈی ایکسپریس‘ نام کی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری دی ہے۔ اپنے تیز رفتار گیندبازی کی وجہ سے مشہور شعیب اختر کو ان کے مداح ‘راول پنڈی ایکسپریس‘ کہہ کر پکارتے ہیں، اب شعیب کی زندگی پر ایک فلم بننے والی ہے، جس کا نام ‘راول پنڈی‘ ایکسپریس رکھا گیا ہے۔ سابق کھلاڑی نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی جانکاری دی۔حال ہی میں فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ ان کی بایوپک فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس‘ جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
شعیب اختر کو اپنے وقت کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے انہیں میدان میں ‘راولپنڈی ایکسپریس‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ پہلا غیرملکی پروجیکٹ ہے جس میں پہلی بار پاکستانی کھلاڑی کی زندگی، سفر اور ان کی جدوجہد کے بارے میں دکھایا جائے گا۔






