اسلام آباد//وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک کو درپیش معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے قومی اثاثوں کی فروخت سے متعلق آرڈیننس کی منظوری کے ایک دن بعد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کے چیئرمین عمران خان نے اس قانون سازی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ” چوروں کو اثاثے فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائی جانے والی درآمدی حکومت، ‘کرائم منسٹر کی قیادت میں، جس کے خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری کی کرپشن پر کتابیں لکھی ہوئی ہیں، قومی اثاثوں کی فروخت پر اعتماد کیسے کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ بھی تمام طریقہ کار اور قانونی جانچ پڑتال کو نظرانداز کرکے۔
یہ لوگ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور اب موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔ ان چوروں کو ہمارے قومی اثاثوں کو اس مکروہ طریقے سے فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ قوم ہمارے قومی اثاثوں پر ان پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔سابق وزیر اعظم کے یہتبصرہ ایک دن بعد سامنے آیاجب وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے تجویز کردہ ایک قانون کی منظوری دے دی جس کے تحت تیل اور گیس کمپنیوں اور حکومت کے زیر ملکیت پاور پلانٹس متحدہ عرب امارات کو فروخت کیے جائیں گے۔






