نئی دلی//وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت محترمہ انوپریہ پٹیل نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ ہندوستان۔ ازبکستان بزنس فورم میں کہا کہ ہندوستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت کے متواتر اعلیٰ سطحی دوروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ازبکستان ہندوستان کے لئے ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو دیکھتے ہوئے، محترمہ پٹیل نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے پر زور دیا۔ اسی مناسبت سے، انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تجارتی شعبہ کو متنوع بنانے پر توجہ دیں کیونکہ کثیر شعبوں کی تجارت وقت کی ضرورت ہے۔
محترمہ پٹیل نے ازبکستان کے ساتھ بالخصوص انفراسٹرکچر، مہمان نوازی اور سیاحت، آئی ٹی اور تربیت اور صلاحیت سازی میں ہندوستان کی اپنی مصروفیات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش پر زور دیا جو ازبکستان کے لیے بھی اہم ہو سکتا ہے۔ازبکستان کے لیے فارماسیوٹیکل اور آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئےازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے وزیر جناب جمشید خود جائیف نے اپنے کلیدی خطاب میں ہندوستانی کاروباری اداروں کو ازبکستان کے ساتھ فارما اور آئی ٹی مصنوعات کو مربوط اور مشترکہ طور پر تیار کرنے اور فنٹیک اور سائبر سیکیورٹی جیسے کئی شعبوں کی ترقی کی سمت کام کرنے کی دعوت دی۔مسٹر راکیش بھارتی متل، شریک چیئرمین، انڈیا ازبیکستان جوائنٹ بزنس کونسل (بھارت سے) اور وائس چیئرمین، بھارتی انٹرپرائزز نے اپنے ابتدائی کلمات میں زراعت، سیاحت، صحت اور فارما، اور خلا میں ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان مشغولیت کے امکانات پر زور دیا۔
ازبکستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب چیئرمین جناب فرخودجون توشپولاتوف نے کہا کہ ہندوستان کو ازبکستان کے اہم شراکت داروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اقتصادی تعاون ازبکستان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دوا سازی، زراعت، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ میں باہمی فائدہ مند منصوبوں پر ہندوستان کے ساتھ کوششوں میں شامل ہونے کی ازبکستان کی خواہش کا ذکر کیا۔






