Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

طویل عرصے تک نمبر ون رہنے کا ریکارڈ :کوہلی سے بابر کو منتقل

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اسلام آباد//پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کی بلے بازوں کی رینکنگ میں طویل ترین عرصے تک نمبر ون رہنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔وراٹ کوہلی اپنے دور میں مجموعی طور پر 1013 دن تک ٹی20 کے نمبر ون بلے باز رہے اب بابراعظم نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پاکستان کے کپتان کو ٹی20 اور ون ڈے میں نمبر ون بلے باز قرار دیا گیا ہے حال ہی میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس کھیل کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں بہت کم تبدیلی آئی، ہندوستان کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ایشان کشن ٹاپ10 بلے بازوں کی فہرست میں ایک پوائنٹ نیچے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آئرلینڈ کے نوجوان ہیری ٹیکٹور ہندوستان کے خلاف متاثر کن سیریز کے بعد 55 درجے بہتری کے ساتھ 66 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 414 درجے بہتری کے ساتھ 104 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اگرچہ تھوڑی سے برتری کے ساتھ جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی ہوم سیریز مکمل ہونے کے بعد ان کے نیچے فہرست میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔

پلیئر آف دی سیریز ڈیرل مچل تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ساتھی کیوی ٹام بلنڈل 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ورک ہارس نیل ویگنر گیند بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن ویسٹ انڈیز کے خلاف مایوس کن دوسرے ٹیسٹ کے بعد آل راؤنڈر رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت کے تجربہ کار روی اشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پلیئر آف دی میچ کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے کائل مائرز آل راؤنڈر رینکنگ میں تین درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

گیند بازوں میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں دو درجے اوپر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ ہیزل ووڈ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں۔ ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ 10 کے اندر ایک تبدیلی آئی ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ دو درجے نیچے کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جو روٹ اور شائی ہوپ 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہلی پہنچامانسون، رم جھم بارش، کچھ علاقوں میں سڑکیں زیرآب

Next Post

‏ماہ ذی الحجہ اور ہماری ذمہ داریاں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
‏ماہ ذی الحجہ اور ہماری ذمہ داریاں

‏ماہ ذی الحجہ اور ہماری ذمہ داریاں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS