Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

پانڈیا اور دھون کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ممبئی//سرکردہ بلے باز شیکھر دھون اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کی ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والے دھون آخری بار فروری 2022 میں ہندوستان کے لیے کھیلے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انہیں صرف ایک میچ میں موقع دیا گیا۔ دھون نے اس میچ میں 10 (26) رن بنائے۔ ہاردک نے اپنا آخری ون ڈے جولائی 2021 میں کھیلا، حالانکہ وہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے دورہ آئرلینڈ کے دوٹی۔ 20 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی بھی کی تھی۔کے ایل راہل جو جرمنی میں اپنی چوٹ کا علاج کر رہے ہیں، کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ نوجوان تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ نے اس سیریز کے ساتھ اپنا پہلا ون ڈے کال اپ حاصل کرلیا ہے۔

بی سی سی آئی نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سنجو سیمسن اور راہل ترپاٹھی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں رکھا گیا ہے جب کہ دونوں کو دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی، شریئس ایر، رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ دوسرے میچ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ہندوستان کے ٹاپ بالر محمد سمیع کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد سراج کو دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی ٹیم : روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، دنیش کارتک (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایر، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، روی بشنوئی ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویس خان، ارش دیپ سنگھ، عمران ملک۔دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، شریئس ایر، دنیش کارتک (وکٹ)، رشبھ پنت (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، یجویندرا چہل اکشر پٹیل، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، اویس خان، ہرشل پٹیل، عمران ملک۔

تین ون ڈے میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم : روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریئس ایر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، شاردل ٹھاکر، یجویندرا پٹیل، جسپریت بمراہ ، پرسدھ کرشنا، محمد سمیع، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ۔آئرلینڈ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر عمران ملک اور اس دورے پر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے دیپک ہڈا نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔اس کے ساتھ ہی ارشدیپ کو پہلی بار تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

شیکھر دھون نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے، جس کے پاس روہت کے ساتھ اوپننگ کرنے کا پورا امکان ہے۔ ہاردک جنہوں نے اپنا آخری ون ڈے گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا، کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں منتخب نہ ہونے والے شاردول ٹھاکر کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے جب کہ 2017 میں اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے اکشر پٹیل کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔اکشر نے زخمی واشنگٹن سندر کی جگہ لی ہے۔

واشنگٹن ہاتھ کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے جولائی میں انگلینڈ واپس آئیں گے۔کلدیپ یادو اور دیپک چاہر، جو پچھلے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے، انجری کی وجہ سے منتخب نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جڈیجہ 18 ماہ میں اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

Next Post

بھارت انگلینڈ میں 15سال بعد سیریز جیتنے جائے گا، جیت کی ذمہ داری جسپریت بمراہ پر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
بھارت انگلینڈ میں 15سال بعد سیریز جیتنے جائے گا، جیت کی ذمہ داری جسپریت بمراہ پر

بھارت انگلینڈ میں 15سال بعد سیریز جیتنے جائے گا، جیت کی ذمہ داری جسپریت بمراہ پر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS