Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہ رہا ہوں، شاہد آفریدی

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کراچی: پاکستانی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں لیکن مجھے ریٹائر نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمیر پریمئر لیگ(کے پی ایل) سیزن ٹو کے لیے بطور برانڈ ایمبیسیڈر معاہدے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے بند کمرے میں بیٹھ کر کام نہیں کر سکتا، مجھے گراس روڈ پر کام کرنا پسند ہے، چیئرمین بورڈ اچھا کام کر رہا ہے تو اسے برقرار رہنا چاہیے، تنگ دستی کا شکار اور مستحکم کھلاڑیوں کو مالی امداد ملنی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ کے پی ایل  میں بطور مینٹور آنے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کروں گا، پی سی بی اپنے کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دے، اگر ہمارے کسی کھلاڑی نے لنکا پریمئیر لیگ میں پہلے سے معاہدہ کر رکھا ہے تو اسے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔مایہ ناز کرکٹر کا کہنا ہے کہ کے پی ایل کا پہلا ایڈیشن بہت کامیاب رہا،  دنیا بھر میں کرکٹ لیگز کا انعقاد ہوتا ہے لیکن کشمیر لیگ سب سے اہم ہے، جو کھلاڑی پاکستانی  ٹیم میں نہیں کھیل رہے، ان کو کے پی ایل میں آنا چاہیے، پی سی بی کو چاہیے ان کھلاڑیوں لیگ میں شرکت کی اجازت دے، لیگ کرکٹ کے پیچھے کوئی مقصد نہ ہوتو مزہ نہیں آتا، کے پی ایل سے نئے چہرے نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرشل گبز نے پچھلے سیزن میں کشمیر آکر  بہترین کرکٹ دیکھی، میں کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف ہوں، کشمیر ہمارے دل کے بہت قریب ہے، بھارتیوں کو صرف یہ پیغام ہے کہ کے پی ایل ٹو ہونے جارہا ہے، دعا ہے کہ کشمیر جلد آزاد ہو، کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔شاہد آفرید نے مزید کہا کہ ظلم جہاں بھی اور کسی بھی مذہب کے خلاف ہو، آواز اٹھانی چاہیے، پی سی بی کے دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کر سکتا، بورڈ میں بند کمرے میں بیٹھ کر کسی کے ماتحت کام نہیں کروں گا، مجھے کرکٹ کے لیے گراس روڈ پر کام کرنا پسند ہے، پی سی بی کا چیئرمین اگر درست میں ذمہ داری ادا کر رہا ہے تو اسے عہدے پر برقرار رہنا چاہیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وراٹ کوہلی کا مخالفین کو بھڑکانا ان کے لئے اچھا/ راشد لطیف

Next Post

اعظم خان، عماد وسیم اور محمد عامر رواں سال سی پی ایل میں شرکت کریں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
اعظم خان، عماد وسیم اور محمد عامر رواں سال سی پی ایل میں شرکت کریں گے

اعظم خان، عماد وسیم اور محمد عامر رواں سال سی پی ایل میں شرکت کریں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS