Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اسپورٹس ڈیسک//فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی ہٹانے کا فیصلہ کردیا، جو ‘تیسرے فریق کی غیر ضروری مداخلت’ پر عائد کردی گئی تھی۔فیفا کونسل کی بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘فیفا کو پی ایف ایف کی کمیٹی کو فیڈریشن کا مکمل کنٹرول حاصل ہونے اور مالی امور کا انتظام سنبھالنے کی پوزیشن ملنے کی تصدیق پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ایف ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر اس کے امور میں کوئی غیرضروری مداخلت ہے یا کمیٹی کو اپنا مینڈیٹ پورا کرنے میں کوئی عمل رکاوٹ بن گیا تو پی ایف ایف کو دوبارہ معطل کیا جاسکتا ہے یا فیفا کے اسٹیٹس کے لیے دی گئیں دیگر پابندیاں بھی عائد ہوسکتی ہیں’۔بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کو اپنا مینڈیٹ پورا کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج تک تھی، جو اب مزید مؤثر نہیں رہی، لہٰذا بیورو نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے مینڈیٹ کی توسیع 30 جون 2023 تک دی جائے۔فیفا نے کہا کہ ‘اس فیصلے سے کمیٹی سونپے گئے کام پورے کرنے کی اہل ہوجائے گی’۔

پی ایف ایف کی کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اس کو پاکستانی فٹ بال کے لیے ‘ایک تاریخی دن’ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں اس خبر پر پوری قوم اور فٹ بال کمیونٹی کو مبارک باد دیتا ہوں’۔ہارون ملک کا کہنا تھا کہ کمیٹی فیفا کی جانب سے دیا گیا مینڈیٹ پورا کرنے کا عزم رکھتی تھی اور فٹ بال کی سرگرمیاں بحال کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں شرکت یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی طرف جارہے ہیں اور پی ایف ایف کی اولین ترجیحات میں اثاثوں کی واپسی بھی شامل ہوگی۔یاد رہے کہ فیفا نے اپریل 2021 میں پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی اور اس کے بعد ان کی تشکیل دی گئی کمیٹی کو اشفاق حسین شاہ کی سربراہی میں عہدیداروں کے ایک گروپ نےدفتر سے بے دخل کردیا تھا۔عہدیداروں کے گروپ کا دعویٰ تھا کہ ہارون ملک کی سربراہی میں کمیٹی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے درمیان کمیٹی کے عہدیداروں سمیت اشفاق گروپ اور دیگر کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کے باعث بظاہر کمیٹی پی ایف ایف کے ہیڈکوارٹرز میں واپس آگئی، اس سے قبل الیکشن کے انعقاد کے لیے 8 ماہ کا روڈ میپ دے دیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آٹھ ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کو ترقی دینے کیلئے محکمہ عملہ و تربیت کی ستائش کی

Next Post

بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS