Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

انگلینڈ کے لیے’100 فیصد‘ تیار ہیں: کپتان سویتا

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایمسٹیلوین//ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان سویتا نے ہفتہ کو کہا کہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے’’100 فیصد تیار‘‘ ہے۔ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ہندوستان اور برطانیہ آمنے سامنے ہوئے تھے جہاں انگلینڈ نے ایک قریبی مقابلے میں ہندوستان کو 4-3 سے شکست دی تھی۔ اب ہندوستان کو اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کرنا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دشمنی اس سے بھی پرانی ہے۔ 2018 میں لندن میں منعقدہ ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن میں ہندوستان نے راؤنڈ رابن لیگ میچ میں انگلینڈ کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں دولت مشترکہ کھیلوں کے گروپ مرحلے میں بھی انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی لیکن کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ان سے ہار گئی تھی۔ یہ دونوں ٹیمیں 2006 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے تھیں، جہاں ان کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔2002 کے چیمپیئنز چیلنج میں بھی 3-3 سے ڈرا ہوا اور 1998 کے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ہندوستان سے 1-0 کی شکست ہوئی تھی۔

اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والا میچ سنسنی خیز ہونے والا ہے۔اپنے حریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی کپتان سویتا نے کہاکہ “اگرچہ ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں گے، انگلینڈ اور ہندوستان نے کچھ بہت قریبی میچ کھیلے ہیں، بلاشبہ پچھلے تین چار سالوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔سویتا نے کہاکہ ہمارے کچھ کھلاڑی اپنے گول کیپر میڈی ہنگ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں، جو گول پوسٹ پر غیر معمولی رہے ہیں۔ ان کے پاس کچھ بہت تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں جیسے لورا انسورتھ، جیزیل آئنسلے، اس کی کپتان ہولی پیئرن-ویب اور للی اوسلی جیسے کچھ تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں۔

جوہمارے سامنے اپنا بہترین دینا چاہیں گے۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سال کے شروع میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں دو میچ کھیلے جانے والے تھے جس سے ہندوستان کو انگلینڈ کی ٹیم کی طاقتوں اور کمزوریوں کا بخوبی اندازہ ہو سکتا تھا۔ میچ منسوخ کر دیے گئے لیکن ہندوستان یہاں پر وقار ورلڈ کپ میں اپنے امکانات کے بارے میں پر امید ہے۔گول کیپر سویتا نے ٹیم کے مثبت رویے کے بارے میں کہاکہ ’’ہاں، ورلڈ کپ سے پہلے ان کے خلاف ایک میچ مثالی ہوتا، لیکن ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اس سے ہمیں زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

فی الحال ہمارے لیے واحد ہدف ٹورنامنٹ میں اچھی ابتدا کرنا ہے اور ٹیم 100 فیصد تیار ہے۔ہندوستانی ٹیم پول بی میں اپنی مہم کے پہلے میچ میں 3 جولائی کو انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ اپنے دوسرے میچ میں ان کا مقابلہ 5 جولائی کو چین سے ہوگا اور پھر 7 جولائی کو ایمسٹیلوین، نیدرلینڈز میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔سویتا نے ہندوستانی شائقین سے ان کے پہلے ورلڈ کپ میڈل مہم میں ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ “ہالینڈ میں ایک بڑی ہندوستانی کمیونٹی ہے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ ان میں سے بہت سے لوگ میچ دیکھنے کے لیے آئیں گے۔ ہم نے ان میں سے بہت سے لوگوں پرو لیگ میچوں کے دوران اور روٹرڈیم میں ہمارے حمایت کرنے آئے تھے۔ یقینا شائقین کی حمایت ہمیں مزید حوصلہ افزائی کرے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

افرو ایشیا کپ بحالی منصوبے کے تحت بھارتی، پاکستانی کرکٹرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں

Next Post

ہندوستان نے ڈربی شائر کو سات وکٹوں سے شکست دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ہندوستان نے ڈربی شائر کو سات وکٹوں سے شکست دی

ہندوستان نے ڈربی شائر کو سات وکٹوں سے شکست دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS