Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا پھیری میں ہوا برا حال

 ویسٹ دورے پر گئے بنگلہ دیشی کرکٹروں نے سنایا خوفناک منظر

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز دورے پر ہے۔ میزبان ملک سے ٹسٹ سیریز گنوانے کے بعد اب ٹکر ٹی20 میں ہونا ہے۔ پہلا ٹی20 میچ 2 جولائی یعنی آج ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا، لیکن اس مقابلے سے پہلے ہی بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کا برا حال ہوگیا۔دراصل پہلے ٹی20 کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم سمندر کے راستے سینٹ لوسیا سے ڈومینیکا پہنچی۔ یہ پانچ گھنٹے کا سفر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لئے کبھی نہ بھولنے والے تجربہ جیسا رہا، کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی نے چھوٹی سی پھیری میں اتنا لمبا سفر نہیں کیا تھا۔

ایسے میں جب تک کھلاڑی ڈومنیکا پہنچے، تو اس میں سے زیادہ تر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ کچھ کھلاڑی تو راستے بھر الٹی کرتے رہے۔بنگلہ دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق، جیسے ہی پھیری سمندر کے درمیان میں پہنچی۔ اس کا اونچی اونچی لہروں سے سامنا شروع ہوگیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم جس پھیری میں سوار تھی، وہ بہت بڑی نہیں تھی۔ ایسے میں 7-6 فٹ اونچی لہروں میں پھیری بیچ سمندر میں ہچکولے مارنے لگی۔ نتیجتاً کھلاڑیوں کو الٹی آنی شروع ہوگئی۔ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق، تیز گیند باز شریف الاسلام اور وکٹ کیپر بلے باز نفیس اقبال سب سے زیادہ پریشان نظر آئے۔

دونوں نے سفر کے دوران کئی بار الٹی کی۔بنگلہ دیش تو بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی کسی انٹرنیشنل میچ کے لئے ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے کا سفر فیری کے ذریعے نہیں کیا جاتا تھا۔ اخبار سے بات کرنے والے ایک بنگلہ دیش کرکٹر نے آپ بیتی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تو ایسا لگ رہا تھا کہ ہم مر ہی جائیں گے۔

ایک دیگر کرکٹروں نے کہا کہ میرے لئے تو کیریئر کا سب سے خراب دورہ تھا۔اس کھلاڑی نے مزید کہا، ’اس سفر میں ہم بیمار پڑ سکتے تھے اور مر بھی سکتے تھے۔ انہیں (ویسٹ انڈیز) کچھ نہیں ہوتا۔ میں نے کئی ممالک کا سفر کیا ہے، لیکن اس طرح کا تجربہ پہلی بار ہوا۔ ہم مین سے کسی بھی کھلاڑی کو اس کی عادت نہیں ہے۔

کھیلنے کے بارے میں بھول جائیے، تب کیا ہوتا، جب ہم سے کوئی کھلاڑی بری طرح بیمار ہوجاتا۔ یہ میری زندگی کا سب سے خراب دور ہے۔سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان نے ڈربی شائر کو سات وکٹوں سے شکست دی

Next Post

سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر سابق فاسٹ بولر کی کڑی تنقید

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر سابق فاسٹ بولر کی کڑی تنقید

سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر سابق فاسٹ بولر کی کڑی تنقید

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS