Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

بلے بازی بے شک نہ ہو لیکن کوہلی کا انداز وہی

by Indian Times
05/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویراٹ کوہلی اگرچہ سن 2019 سے کوئی سنچری نہیں بنا سکے ہیں لیکن فیلڈ میں ان کا انداز ویسا ہی جارحانہ ہے، جیسا کہ ماضی میں کبھی بلے بازی کرتے بھی ہوا کرتا تھا۔ اس حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوزیشن مستحکم ہے اور توقع ہے کہ بھارت یہ میچ جیت جائے گا۔ تاہم نئے انگلش کپتان بین اسٹوکس اور نئے کوچ برینڈن میکیلم کی موجودگی میں انگلش فینز ابھی تک پرامید ہیں کہ یہ دونوں ویسا ہی کوئی کمال دیکھا سکتے ہیں، جیسا کی انگلش ٹیم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دیکھایا تھا۔ انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے دن انڈین سپر اسٹار ویراٹ کوہلی اور انگلش بلے بازی جونی بیئرسٹو کے مابین لفظی جنگ بھی ہوئی، جس کے بعد اپنی زندگی کی بہترین فارم کا مظاہرے کرنے والے بیئرسٹو نے زبان کے بجائے بلے سے بولنا شروع کر دیا۔

اس اننگز میں بھی انہوں نے سنچری بنا ڈالی اور یوں کوہلی اور بیئرسٹو کی لفظی جنگ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گئی۔ سابق بھارتی اسٹار وریندر سہواگ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کوہلی نے بے وجہ بیئرسٹو کو غصہ دلایا (سلیجنگ کی) اور یوں ان کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہو گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق گولڈن فارم کا مظاہرہ کرنے والے بیئرسٹو اور کوہلی کے مابین جملوں کو تبادلہ ہوا تو کوہلی نے کہا کہ ’اپنی بیٹنگ پر توجہ دو‘۔ اس کے بعد تو واقعی ایسا لگا کہ بیئرسٹو نے سب کچھ بھلا کر بلے بازی پر پہ توجہ مرکوز کر لی۔

انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا، جو ان کا ایک مخصوص انداز بھی ہے۔ دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونی بیئرسٹو نے کہا کہ وہ کوہلی کو ایک طویل عرصے سے جانتے ہیں اور ان کے تعلقات دوستانہ ہیں تاہم ٹیسٹ میچ میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، فیلڈ میں ہم ایک دوسرے کے حریف ہوتے ہیں اور یہ ایک عام سی بات ہے۔‘‘ بھارتی اور انگلش مداحوں نے اس واقعے پر ملی جلی کیفیت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ویراٹ کوہلی اس وقت ‘بدقسمت‘ ثابت ہو رہے ہیں لیکن جلد ہی وہ اپنی مخصوص فارم میں واپس آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ کوہلی سن دو ہزار انیس سے ایک بھی سنچری نہیں بنا سکیں ہیں۔ برمنگھم ٹیسٹ میں بھی وہ اپنی دونوں اننگز میں گیارہ اور بیس کے انفرادی رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ برمنگھم ٹیسٹ میں اس وقت بھارت کو انگلش ٹیم پر 257 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے بھارتی ٹیم کی پہلی اننگز 416 کے جواب میں 284 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جوکووچ مسلسل 25 واں گراس کورٹ میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے

Next Post

شیو نارائن چندر پال یو ایس اے ویمنز سینئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
شیو نارائن چندر پال یو ایس اے ویمنز سینئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

شیو نارائن چندر پال یو ایس اے ویمنز سینئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS