Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

بسمہ معروف سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لاہور// آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی سیریز اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کیلئے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جولائی بروز ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔پاکستانی خواتین اسکواڈ اب 11 اور12 جولائی کی درمیانی شب بیلفاسٹ روانہ ہوجائے گا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ہاؤس آف ناردرن میں منعقدہ 9 روزہ تربیتی کیمپ کے دوران اسکواڈ میں شامل پاکستانی  خواتین کھلاڑیوں نے مختلف میچ سینیریوز اور متعدد نیٹ سیشنز میں شرکت کی۔

اس دوران شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس میں انڈور سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔کپتان بسمہ معروف پرعزم ہیں کہ پاکستانی  خواتین اسکواڈ سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ کے دوران بارش کے باعث پاکستانی  خواتین اسکواڈ کو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم اس دوران انہوں نیاپنی زیادہ ترتوجہ فٹنس میں بہتری لانے پر مرکوز رکھی۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں شیڈول سہ فریقی سیریز پاکستانی  خواتین اسکواڈ کو برمنگھم میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ گیمز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے میں معاونت کرے گی۔کپتان پاکستانی  خواتین کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ان ایونٹس میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں تاہم انہیں نوجوان کرکٹرز فاطمہ ثناء ، طوبہ حسن اور عائشہ نسیم سے نمایاں کارکردگی کی توقع ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

سیریز کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دو دو مرتبہ مدمقابل آئیں گی۔ سیریز مکمل کرنے کے بعد پاکستانی  خواتین اسکواڈ برمنگھم روانہ ہوگا جہاں وہ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو بارباڈوس کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے پول اے میں پاکستان کے علاوہ بارباڈوس اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔اسکواڈ کے مطابق بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنائ ، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن شامل ہیں ۔

اسپورٹ اسٹاف: عائشہ اشعر (منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، محمد زبیر احمد (اینالسٹ) اور رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)۔یا درہے کہ بیلفاسٹ میں سہ فریقی سیریز کھیلی جائیگی ،پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف 19 جولائی کو آئرلینڈ کے خلاف اور23 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائیگا جبکہ 24 جولائی کو پاکستانی ٹیم آئرلینڈکے خلاف کھیلے گی ۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں 29 جولائی کوبارباڈوس اور 31 جولائی کو بھارت سے مقابلہ ہوگا ،3 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میدان میں اترے گی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جسپریت بمراہ پھرنمبر-1، پاکستانی گیند باز کو پیچھے چھوڑا

Next Post

مطلع ابرآلود ہونے کے بیچ یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ گھپاکی جانب رواں دواں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
سالانہ امرناتھ یاترا، ہزاروں یاتریوںکی روانگی

مطلع ابرآلود ہونے کے بیچ یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ گھپاکی جانب رواں دواں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS