سنگاپور// ہندوستان کی اسٹار خواتین بیڈمنٹن کھلاڑی اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنے جمعرات کے روز سنگاپور اوپن 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔سندھو نے خواتین کے سنگلس مقابلے کے دوسرے راونڈ میں ویتنام کی گوئین تھیو لنہ کو شکست دی۔ کورٹ 1 پر کھیلتے ہوئے سندھو نے اپنا میچ 19-21، 21-19، 21-18 سے جیتا۔ میچ ایک گھنٹہ چھ منٹ تک جاری رہا۔
سندھو نے بیلجیئم کی لیان ٹین کو 21-15، 21-11 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں داخلہ لیا۔وہیں ایچ ایس پرنے نے کورٹ 2 پر کھیلے گئے مردوں کے سنگلس کے دوسرے راونڈ کے میچ میں تائیوان کے چاو ٹیئن-چن کے خلاف جیت درج کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔پرنے نے چن کو 14-21، 22-20، 21-18 سے شکست دی۔ پرنے کو پہلے گیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے دو گیمس جیت کر میچ جیت لیا۔
یہ میچ ایک گھنٹہ نو منٹ تک جاری رہا۔ پرنے نے تھائی لینڈ کے سیتھی کوم تھماسین کو 21-13، 21-16 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں رسائی حاصل کی۔اس سے قبل بدھ کے روز ہندوستانی شٹلر سائنا نہوال نے اپنی سنگاپور اوپن 2022 مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ کورٹ 4 پر کھیلتے ہوئے، نہوال نے ہم وطن مالویکا بنسوڑ کو 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-18، 21-15 سے شکست دی۔اس کے ساتھ ہی ہندوستانی شٹلر پاروپلی کشیپ مردوں کے سنگلس زمرے کے پہلے راونڈ میں ہار گئے۔
کشیپ کو انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی نے 37 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-14، 21-15 سے شکست دی۔ہندوستان کے ٹاپ شٹلرز پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے بدھ کو یہاں پہلا راؤنڈ جیت کر سنگاپور اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سندھو نے بیلجیئم کی لیان ٹین کو 29 منٹ میں 21-15، 21-11 سے ہرایا جبکہ پرنائے نے تھائی لینڈ کے سیتھیکوم تھماسین کو سیدھے گیمز میں 21-13، 21-16 سے ہرایا۔






