Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

شاہ سلمان اور ولی عہد سے امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جدہ // امریکہ کے صدر جو بائیڈن ہم آج اپنے تاریخی دورہ سعودی عرب پر پہنچ گئے- دنیا کی نظریں اس دور پر مرکوز تھی حسب توقع جدہ ایئرپورٹ پر بورڈنگ کا شاندار استقبال کیا گیا بعد ازاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کو جدہ کے قصر السلام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ملاقات کی۔خادم حرمین شریفین نے امریکی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوست عوام اور دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل میں معاون طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد وہ جدہ کے السلام محل کے لیے روانہ ہوئے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

صدر بائیڈن اس موقع پر امریکی عرب مشترکہ سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کا اہتمام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے کیا ہے۔دورۂ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب روانگی سے قبل جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ‘فلسطینی عوام کو اسرائیل کے ساتھ امن کے لیے سیاسی راہ کی ضرورت ہے، چاہے وہ راستہ دو ریاستی حل ہی کی صورت میں ہو۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ‘فلسطینی عوام تکلیف میں ہیں جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔

دو ریاستی حل کا امریکی عزم اب بھی قائم ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ‘امریکہ فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کے مکمل احتساب کا مطالبہ جاری رکھے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن کی مشرق وسطیٰ آمد اپنی تقریر میں امریکی صدر نے فلسطینی اداروں کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ مشرق وسطیٰ کا دورہ کرتے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کو فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کسی بڑی سفارتی کامیابی کے بغیر فلسطین کے لیے معاشی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چین کی پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچانے میں عدم دلچسپی

Next Post

بائیڈن۔ محمود عباس ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
بائیڈن۔ محمود عباس ملاقات

بائیڈن۔ محمود عباس ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS