پونے//کھو-کھو کا کھیل ایک نئے دور میں داخل ہونے کو تیار ہے کیونکہ پونے میں اگلے ماہ شروع ہونے والے الٹیمیٹ کھو-کھو کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے جمعرات کو ہندوستان کے کل 143 بہترین کھلاڑیوں کوچھ فرنچائزی ٹیموں نے منتخب کرلیا ہے۔ہندوستان کی پہلی فرنچائزی پر مبنی کھو کھو لیگ، جسے کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کے تعاون سے ڈابر انڈیا کے صدر امت برمن پرموٹ کررہے ہیں، 14 اگست سے 4 ستمبر تک یہاں کے بالے واڑی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 240 رجسٹرڈ کھلاڑی ڈرافٹ کے عمل کا حصہ تھے۔
بین الاقوامی میچوں میں ان کی کارکردگی، حال ہی میں منعقدہ قومی چیمپئن شپ اور لیگ کی طرف سے کی گئی تشخیص کے مطابق انہیں چار کیٹیگریزاے۔ بی۔ سی اورڈی میں تقسیم کیا گیا تھا۔کلاس اے میں ٹاپ 77 کھلاڑیوں کو 5 -5 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پرتیک وائیکر، آندھرا پردیش کے پوتھیریڈی شیواریڈی، تمل ناڈو کے ایم وگنیش اور کرناٹک کے گوتم ایم کے ان 20 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں فرنچائز نے بغیر کسی پریشانی کے چن لیا ہے۔وائیکراورڈفینڈر گوتم کو بالترتیب تیلگو یودھا اور اڈیشہ جگرناٹس نے اپنی پہلی پسندکے طور پر منتخب کیا۔ چنئی کوئیک گنز نے مقامی لڑکے وگنیش کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
26 سالہ آل راؤنڈر اور ملک کے بہترین پول ڈائیورز میں سے ایک، شیوا ریڈی گجرات ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ شائقین کے موافق ایک ترمیم شدہ فارمیٹ کے ساتھ ملک میں اس دیسی کھیل کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔زلٹیمیٹ کھو کھو کے سی ای او تینزنگ نیوگی نے کہا، ’’آخر کار، الٹیمیٹ کھو-کھو ڈرافٹ ختم ہو گیا اور یہ ایک اچھی طرح سے تیار کردہ ڈرافٹ تھا جس میں ملک بھر کے کھلاڑی شامل تھے۔ ہم ہندوستانی کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں ایک میگا لیگ کے طورپر الٹیمیٹ کھو-کھو کوقائم کرنے کی سمت میں اس پہلے قدم سے واقعی خوشی اور فخرمحسوس کررہے ہیں۔
اب جب کہ فرنچائزز کو یکم اگست تک کھلاڑیوں کے کیمپ اور کوچنگ کیمپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا، الٹیمیٹ کھو-کھو میں ہماری کوشش ہوگی کہ کھیل کو مارکیٹنگ کرنا اور اس لیگ کو ایک شاندار کامیابی سے ہمکنارکرناہوگا۔مہاراشٹر کے مہیش شندے اس لیگ سے وابستہ تاریخی ڈرافٹ میں منتخب ہونے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ 27 سالہ ڈفینڈر کو کے ایل او اسپورٹس کی ملکیت والی چنئی کوئیک گنز نے اپنے ساتھ جوڑا۔ سری ناتھ چتوری، شریک مالک، چنئی کوئیک گنز نے کہا، “ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کی متوازن ٹیم ہے، اس لیے ہم اس سے خوش ہیں۔ امید ہے کہ ٹریننگ کے دوران ہم ان کی صلاحیتوں کا تجزیہ کریں گے، جس کی بنیاد پر ہم ایک مضبوط ٹیم بنائیں گے۔ میچوں کی تعداد کے ساتھ، ہم یہ جان سکیں گے کہ اپنی فارم کیسے بنانی ہے۔”






