Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

صوفیہ صوفی : سیاچن سےکارگل تک’ ٹریبیوٹ رن‘کا آغاز

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//یہ دوڑ کچھ خاص ہے ،اس دوڑ کا مقصد ملک کے لیے جان نچھاور کرچکے شہیدوں اور سرحدوں پر جان کی بازی لگانے والے فوجیوں کو سلام کرنا ہے۔ اس دوڑ کا آغاز سیاچن سے اتوار کو ہوا۔ اس دوڑ کا اختتام کارگل میں ہی ہوگا۔ کارگل آپ کو یاد ہوگا پاکستان کے خلاف اس مقام پر جنگ میں ہندوستان نے دشمن کو کراری شکست سے ہمکنار کیا تھا ۔اس جنگ میں ملک کے سینکڑوں جوانوں نے شہادت پائی تھی ۔جن کی یادگار کارگل میں قائم ہے۔ ایک عظیم مقصد اور ایک خطرناک راستہ پر اس دوڑ کا بیڑا اٹھانے والے کا نام ہے’’صوفیہ صوفی خان‘ ہے۔ ایک پروفیشنل رنر جنہوں نے اپنے اس جنون کے لیے متعدد ریکارڈ قائم کیے بلکہ گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرایا ہے۔

اب ‘کارگل وجے دوڑ ‘میں سیاچن بیس کیمپ سے کارگل جنگی یادگارتک کا 470 کلومیٹر کا سفر 7 دنوں میں پورا کریں گی صوفیہ خان۔پچھلے دنوں ہی صوفیہ خان نے گینز بک میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ کہتے ہیں جب آپ کے ارادے سچے ہوں تو کوئی بھی منزل پانا ناممکن نہیں ہے۔ دہلی کی الٹرا رنر صوفیہ خان اس کی زندہ مثال بن گئی ہیں۔ جنہوں نے 110 دنوں میں ہندوستان کی سب سے طویل چوکور شاہراہ پر 6,002 کلومیٹر کا تیز ترین سفر طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ 35 سالہ صوفیہ کے لیے دوڑنا ان کا سب سے بڑا جنون ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انہوں نے 5 سال قبل اپنی سرکاری نوکری بھی چھوڑ دی اور کل وقتی رنر بن گئی۔

اس سے قبل وہ مشن ہوم کے لیے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر مکمل کر چکی ہیں۔ہندوستانی الٹرا رنر صوفیہ صوفی رنر کے لیے چیلنجز کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سال کے شروع میں تیسری بار گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے بعد صوفیہ نے ایک نئے مہم کے لیے خود کو تیار کر لیا تھا اس کی تیاری شروع کردی تھی۔ اب وہ اسی راہ پر دوڑ رہی ہیں جہاں پیدل قل پانا بھی مشکل ہوتا ہے۔صوفیہ نے اپنی اس مہم کا نام’دی ٹریبیوٹ رن‘رکھا ہے۔

یہ مہم انہوں نے ان ہندوستانی فوج کے بہادروں کو وقف کی ہے۔ جنہوں نے وطن کی حفاظت کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ان کی یہ مہم 7 روزہ ہے۔ جو کہ 17 جولائی2022 کو سیاچن سے شروع ہوئی ہے اور 23 جولائی 2022 کو کرگل پہنچے گی۔ گویا اس کا اختتام کرگل دیوس کے موقع پر ہوگا۔ خیال رہے کہ 470 کلومیٹر طویل مہم کے دوران صوفیہ انہتائی پرخطرراستوں اور مخالف حالات سے گزریں گے۔یہ دوڑ 3400 میٹر کی اونچائی سے شروع ہوگی اور کھارڈونگ لا میں 5359 میڑتک پہنچے گی جس میں آکسیجن کی حدیں 40 سے 60 فیصدی تک گر جاتی ہیں اور درجہ حرارت صفر کی سطح سے بہت نیچے گر جاتا ہے۔

دوڑ سے قبل صوفیہ نے کہا تھا کہ جب سے میں نے خود میں نظم و ضبط اختیار کیا ہے، میں نے اپنی حدود کو آگے بڑھانے اور اضافی لوگوں کو کام کرنے کی ترغیب دینے کی سمت میں مسلسل محنت کی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ یہ دوڑ خاص ہے اور میرے دل کے قریب ہے اور اس دوڑ کے ذریعے مجھے اپنے فوجیوں کے کاموں اور قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بہترین عملہ ہے۔

خواہ وہ میرے کوچز ہوں یا بینیتھ آرمر، جنہوں نے اس مہم کے ساتھ مل کر ہر مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مجھے سپورٹ کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ میں گذشتہ6 مہینوں سے مسلسل اس کی ٹریننگ کر رہی تھی۔خیال رہےکہ2018 سے مسلسل صوفیہ اس میدان میں ہیں اور وہ مستقل کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اب تک وہ تین بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہو چکی ہے اور انہوں نے ہندوستان میں الٹرا رننگ کے لیے متعدد معیارات بھی مرتب کیے ہیں۔انہوں نے سنہ 2022 میں منالی سے لیہہ تک طویل پیدل سفر کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ جب کہ سنہ 2021 میں انہوں نے گولڈن کواڈریلٹرل کا مقابلہ سب سے کم وقت میں پورا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنہ 2019 میں کشمیر سے کنیا کماری تک سب سے تیز رفتار سفر کیا۔صوفیہ 2020میں اپنی پہلی بڑی کامیابی کے بعد سے آرمر ایتھلیٹ رہی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

Next Post

ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارت منتقل ہونے کا امکان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارت منتقل ہونے کا امکان

ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارت منتقل ہونے کا امکان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS