Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

بی جے پی کواپنے ایم ایل اے کی تعداد کا بھی علم نہیں: ابھیشیک

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولکاتا// صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے ووٹ ڈالنے کے بعد ریاستی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی کو بنگال میں اپنے ایم ایل اے کی تعداد کا بھی پتہ نہیں ہے۔صدارتی انتخاب سے ایک دن پہلے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے پارٹی کے ایم ایل اے پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”آج بی جے پی ترنمول سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ اپنے ایم ایل اے کو ہوٹل میں یرغمال بناتی ہے، کیونکہ بی جے پی جانتی ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

ترنمول کانگریس کے 10 سے 12 ایم ایل اے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہیں لیکن ہم نے انہیں کبھی ہوٹلوں میں بند نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی لیے بی جے پی بھی ڈرتی ہے۔ تمام مرکزی ایجنسیاں بشمول سی بی آئی اور ای ڈی ہمارے پیچھے لگ گئے لیکن آج تک وہ ہمیں ڈرا نہیں سکے۔ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک نے کہا، بی جے پی خود نہیں جانتی ہے کہ بی جے پی کے پاس کتنے ایم ایل اے ہیں۔

پارٹی میں سے کچھ کہتے ہیں کہ 70 ایم ایل اے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ 60 ہے، کوئی کہتا ہے 69، کچھ کہہ رہے ہیں 65۔ سچائی یہی ہے کہ بنگال کے لوگ بی جے پی کے ساتھ نہیں ہیں۔ابھیشیک بنرجی کے اس بیان پر بی جے پی نے بھی جوابی حملہ کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف شبھیندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے دو ممبران پارلیمنٹ نے کراس ووٹنگ کے ذریعہ دروپدی مرمو کو ووٹ دیا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کے نو ایم ایل اے نے کراس ووٹنگ کی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان گزشتہ آٹھ سالوں میں انگلینڈ میں دو طرفہ ون ڈے سیریز جیتنے والی واحد دوسری ٹیم

Next Post

نیٹ امتحان لکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
نیٹ امتحان لکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ

نیٹ امتحان لکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS