Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

روس کی ٹینس اسٹار کساتکینہ کا کہنا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

عالمی سطح پر 12ویں نمبر کی کھلاڑی ڈاریہ کساتکینہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے با اثر ستاروں کو دوسروں کے لیے مشعل راہ بننے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ ماہ روس کی ایک فٹ بال کھلاڑی نے بھی ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔روس کی ٹینس اسٹار ڈاریہ کساتکینہ نے اعلان کیا ہے کہ اصل میں وہ ایک ہم جنس پرست ہیں۔ یوٹیوب پر ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران انہوں نے ہم جنس پرستوں کے ساتھ روس میں جس طرح کا سلوک برتا جاتا ہے اس پر بھی تنقید کی۔ معروف ویڈیو بلاگر وتیا کراوچینکوف کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹینس اسٹار ڈاریہ کساتکینہ نے کہا، جیسا کہ کہا جاتا ہے، کوٹھری میں بند رہنا تو بے معنی ہے۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس بارے میں جب تک آپ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے اس وقت تک یہ ہمیشہ آپ کے دماغ میں گھومتا رہے گا۔

ظاہر ہے کہ ہر شخص کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کب، کس طرح سے اور کتنا کھلنا ہے 25 سالہ ٹینس کھلاڑی نے اس حقیقت پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ روس میں ممنوعہ موضوعات کی فہرست بہت طویل ہے۔ انہوں نے کہا، میرا ماننا ہے کہ کھیل کی دنیا کے یا پھر کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے با اثر لوگوں کو اس بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، یہ ان نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے جو معاشرے کے ساتھ بہت مشکل وقت گزارتے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے ویڈیو انٹرویو کے شائع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی کساتکینہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی ایک دوست خاتون کو جامنی رنگ کے دل کی ایموجی کے ساتھ گلے لگا رہی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اسی خاتون کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھامیری پیارے دل کے ٹکڑے۔

روس میں ‘غیر روایتی تعلقات پر بحث پر پابندی کی تجویز روس میں بہت سے قانون سازوں نے پیر کے روز ہی عوامی حلقوں میں غیر روایتی جنسی تعلقات کے بارے میں کسی بھی بحث پر پابندی لگانے کی ایک تجویز پیش کی تھی اور اسی کے چند گھنٹوں کے بعد ہی کساتکینہ کا یہ اعلان سامنے آیا۔ فرنچ اوپن کے سیمی فائنلسٹ نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ روس ہم جنس پرستی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس نے سن 2013 میں اس حوالے سے ہم جنس پرستوں کے پروپیگنڈہ کے نام سے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت ہم جنس پرستوں کو پرائیڈ مارچ نکالنے کی اجازت نہیں ہے اور اس قانون کا استعمال ہم جنس پرستوں کے حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لینے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

کساتکینہ نے فٹ بال کھلاڑی کے اعلان کی تعریف کی کساتکینہ نے راہ ہموار کرنے کے لیے ہم جنس پرست فٹبال کھلاڑی نادیزہدا کارپووا کی تعریف کی، جنہوں نے گزشتہ جون میں اپنے آپ کو ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس طرح وہ ایسا کرنے والی روس کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ کساتکینہ نے کہا، ان کے لیے میرا احترام، میں ان کے لیے بہت خوش تھی، لیکن دوسرے لوگوں کو بھی، خاص طور پر لڑکیوں کو بھی یہ جاننے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ سن 2018 میں روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے بعد سے زیادہ کھلے پن کے لیے زور دیا جاتا رہا تھا، تاہم یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اس کی رفتار ختم ہو گئی۔ اس دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ زندگی میں سب سے زیادہ کس چیز کی متمنی ہیں، تو انہوں نے موجودہ تنازعے کو ایک مکمل ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے کہاجنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے

ShareTweetSendSend
Previous Post

پی ٹی آئی کے پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار

Next Post

ملائیشیا: پونے دو کروڑ ڈالر مالیت کے جانوروں کے اعضاء ضبط

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ملائیشیا: پونے دو کروڑ ڈالر مالیت کے جانوروں کے اعضاء ضبط

ملائیشیا: پونے دو کروڑ ڈالر مالیت کے جانوروں کے اعضاء ضبط

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS