Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ٹیم انڈیا زمبابوے میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہرارے// زمبابوے کرکٹ ٹیم آنے والے دنوں میں کافی مصروف رہے گی۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کی ٹیمیں جولائی سے اگست تک زمبابوے میں ہوں گی۔ زمبابوے نے اس بار کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ 28 سے 3 ستمبر تک آسٹریلیا کے دورے پر ہو گی۔اس سیریز سے انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیائی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اچھا وقت ملے گا۔ اس دوران وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

18 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب زمبابوے ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2014 میں ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے میچ کھیل چکی ہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم 30 جولائی سے 2 اگست تک ہرارے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی ہونی ہے۔

اس کے بعد ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان 18 سے 22 اگست تک تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ہندوستان کے خلاف تین ون ڈے آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ اگلے سال ہندوستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس میں کل 10 ٹیموں کو حصہ لینا ہے۔ ون ڈے سپر لیگ سے سات ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔زمبابوے نے سپر لیگ میں اب تک مجموعی طور پر 15 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے صرف تین میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 12ویں نمبر پر ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر یو ٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

Next Post

کامن ویلتھ گیمس 2022 کے لیے سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
کامن ویلتھ گیمس 2022 کے لیے سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

کامن ویلتھ گیمس 2022 کے لیے سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS