نئی دہلی//بھارت کا میٹروپولیٹن شہر چنئی کا مہابلی پورم شطرنج اولمپیاڈ کے 44ویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے۔ شطرنج کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ 28 جولائی سے 10 اگست تک منعقد ہوگا۔اوپن سیکشن میں 188 ٹیموں اور خواتین کے زمرے میں 162 ٹیموں کے ساتھ ریکارڈ 187 ممالک کی شرکت کے ساتھ، اولمپیاڈ میں اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہوگی۔اولمپیاڈ میں چھ ٹیموں (تین اوپن میں اور تین خواتین کے زمرے میں) میں مجموعی طور پر 30بھارتی کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ہر ٹیم 5 ممبران پر مشتمل ہو گی جن میں سے ہر راونڈ میں چار کو میدان میں اتارا جائے گا۔ٹیم کا کپتان، زیادہ تر معاملوں میں نا ن پلیئنگ، ٹیم کی ساخت کا فیصلہ کرے گا۔اولمپیاڈ 11 راونڈ سویس لیگ ایونٹ ہوگا۔ میزبان ملک دو ٹیموں کو میدان میں اتار سکتا ہے لیکن بھارت دونوں زمروں میں ایک اضافی ٹیم کھڑا کر سکتا ہے کیونکہ ٹیموں کی کل تعداد طاق تھی۔تینوں انڈین اوپن ٹیموں کو بالترتیب دوسری، 11ویں اور 17ویں رینک دی گئی ہے۔
دوسری سیڈڈ انڈیا-1 اوپن ٹیم میں ودیت گجراتی، پی ہری کرشنا، ارجن اریگیسی، ایس ایل نارائن اور ششی کرن کرشنن شامل ہیں۔انڈیا ۔2 اوپن ٹیم کے ارکان میں نہال سرین، ڈی گوکیش، بی ادھیبان، آر پرگیانند اوررونق سادھوانی ہیں۔انڈیا-3 کی اوپن ٹیم میں سوریا شیکھر گنگولی، ایس پی سیتھورمن، ابھیجیت گپتا، کارتیکیئن مرلی اور ابھیمنیو پرانک شامل ہیں۔اتفاق سے اوپن ٹیم کے تمام 15 کھلاڑی گرینڈ ماسٹر ہیں۔خواتین کے زمرے میں، انڈیا-1 ٹیم کو پہلی سیڈ دی گئی ہے جبکہ انڈیا-2 اور انڈیا-3 ٹیموں کو بالترتیب 11 ویں اور 16 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
انڈیا۔ 1 خواتین کی ٹیم کونیرو ہمپی، ڈی ہریکا، آر ویشالی، تانیہ سچدیو اور بھکتی کلکرنی شامل ہیں۔انڈیا-2 ویمنس ٹیم کے ارکان میں ونتیکا اگروال، سومیا سوامی ناتھن، میری این گومس، پدمنی راوت اور دیویا دیشمکھ شامل ہیں۔انڈیا-3 خواتین کی ٹیم ایشا کراوڑے، ساہتی وارشنی، پرتیوشا بوڈا، نندیدھا پی وی اور وشوا واسنا والاشامل ہیں۔ناروے کے ٹرومسے میں 2014 میں منعقدہشطرنج اولمپیاڈ میں بھارت نے اوپن کٹیگری میں کانسہ اور 2020 ورچوئل اولمپیاڈ میں بھارت نے مشترکہ سونے کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ 2021 کے ورچوئل اولمپیاڈ میں بھارت نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔






