Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

20 تارکین وطن پیاس کے سبب ہلاک

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیبیا کے ریگستان میں 20 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک دوسرے واقعے میں ایک چھوٹی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی، جس پر کم از کم 30 افراد سوار تھے۔لیبیائی امدادی اہلکاروں کو چاڈ سے ملحق سرحد کے قریب ریگستان سے 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہ افراد تارکین وطن تھے۔ یہ لاشیں کفرہ نامی شہر سے کوئی 320 کلومیٹر جنوب مغرب میں سیاہ رنگ کے ایک ٹرک کے پاس پائی گئیں۔

موت کا سبب پیاس کفرہ ایمبولینس سروس کے حکام نے ایک بیان میں کہا، ریگستان میں 20 لاشیں ملی ہیں، جو ان کی خراب پڑی ہوئی گاڑی کے پاس تھیں۔ یہ گاڑی چاڈ سے یہاں پہنچی تھی اور لیبیائی سرحد سے تقریباً 120کلومیٹر اندر تھی۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ٹرک پر موجود تمام افراد پیاس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ان لاشوں کے بارے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اطلا ع دی تھی، جو اس ریگستان کے راستے سفر کر رہا تھا۔ کفرہ ایمبولینس سروس کے سربراہ ابراہیم بوالحسن نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو فون پر بتایا،ڈرائیور راستہ بھٹک گیا اور ہمارا خیال ہے کہ ان لوگوں کی موت تقریباً 14روز قبل ہو گئی تھی کیونکہ موبائل فون سے آخری کال 13جون کو کی گئی تھی۔‘‘ کشتی ڈوبنے سے 30 افراد لاپتہ ایک دوسرے واقعے میں لیبیا کے ساحل سے دور ربر کی ایک چھوٹی کشتی غرقاب ہو گئی۔

اس پر عورتوں اور بچوں سمیت 30 افراد سوار تھے۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ کشتی وسطی بحیرہ روم کے خطرناک راستے سے گزر رہی تھی۔ ایم ایس ایف نے بتایا کہ اس کی ایک ٹیم غرقاب ہونے والی کشتی تک پہنچ گئی اور متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ لاپتہ 30 افراد میں پانچ خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں اور غالباً ان کی موت ہو چکی ہے۔ انسانی سمگلروں نے جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل سیاسی عدم استحکام کے شکار لیبیا کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔

وہ ہزاروں افراد کو بحیرہ روم کے خطرناک راستے کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپی ملکوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ تارکین وطن متعدد مصائب کا شکار نقل مکانی کی کوشش کرنے والوں کی اموات اور گمشدگی کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم مسنگ مائیگرینٹس پروجیکٹ کے مطابق بحیرہ روم میں سن 2014 سے اب تک 24234 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ صرف سمندر کا خطرناک اور ہلاکت خیز سفر ہی مہاجرت کرنے والوں کے لیے واحد چیلنج نہیں ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے مطابق ان افراد کو کئی طرح کے استحصال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیبیائی حراستی کیمپوں میں رکھے گئے ان لوگوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ایذا رسانی کی خبریں بھی ملتی رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ کا ایک کمیشن اگلے ہفتے اس حوالے سے انسانی حقوق کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرنے والا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مہاراشٹرسیاسی بحران: فلورٹسٹ سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے دیا استعفیٰ

Next Post

جے پور کی اونی لیکھرا دنیا کی نمبر ون شوٹر بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات موصول

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
جے پور کی اونی لیکھرا دنیا کی نمبر ون شوٹر بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات موصول

جے پور کی اونی لیکھرا دنیا کی نمبر ون شوٹر بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات موصول

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS