Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

روہت شرما، کوہلی، بابر اعظم پر 3 میچ کھیلنے والا بلے باز بھاری

دو دن میں ٹی20 کے ’بڑے ریکارڈ‘ اپنے نام کئے

by Indian Times
30/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی//فرانس کے 18 سال کے بلے باز گستاو میکیون نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے، جو روہت شرما، وراٹ کوہلی اور بابر اعظم جیسے آج کے دور کے عظیم بلے باز اب تک نہیں کر پائے ہیں۔ گستاو نے انٹرنیشنل ٹی20 میں مسلسل دوسنچری لگاکر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے ہیں۔ 4 دن پہلے ہی گستاو نے سوئٹزر لینڈ کے خلاف فن لینڈ میں ہوئے 2024 ٹی20 عالمی کپ یوروپ سب ریجنل کوالیفائر مقابلے میں 61 گیندوں میں 109 رن بنائے تھے۔ تب وہ سب س کم عمر میں ٹی20 سنچری لگانے والے بلے باز بنے تھے۔

انہوں نے 18 سال 280 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے دو دن بعد ہی انہوں نے ناروے کے خلاف میچ میں 53 گیندوں میں 101 رنوں کی اننگ کھیلی اور ٹی20 انٹرنیشنل میں مسلسل دوسری سنچری لگائی اور ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرالیا۔ روہت شرما کے نام ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4 سنچری کا ریکارڈ ہے۔ لیکن، وہ بھی مسلسل 2 ٹی20 میں سنچری لگانے کا کارنامہ انجام نہیں دے سکے ہیں۔ گستاو نے ناروے کے خلاف 53 گیندوں میں 101 رن بنائے۔ اپنی اننگ میں فرانس کے 18 سال کے بلے باز نے 8 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ یعنی اکیلے 68 رن تو باونڈری سے ہی بنا ڈالے۔

انہوں نے اس میچ میں اپنی سنچری 51 گیندوں مین چھکے سے مکمل کیا۔ گستاو نے اب تک 3 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ اس میں 76, 109 اور 101 رنوں کی اننگ کھیلتے ہوئے کل 286 رن بنائے ہیں۔ وہ مینس ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی تین اننگوں کے بعد سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے پرتگال کے اظہر اندانی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

اندانی نے گزشتہ سال ٹی20 انٹرنیشنل کی پہلی تین اننگوں میں 46,100 اور 81 رن بنائے تھے۔ گستاو نے سنچری کے ساتھ 3 وکٹ بھی حاصل کئے ناروے کے خلاف میچ میں فرانس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنائے۔ اس میں سے اکیلے 101 رن تو گستاو کے بلے سے نکلے۔ گستاو نے صرف بلے سے ہی نہیں، بلکہ گیند سے بھی ناروے پر قہر برپا کیا۔ انہوں نے 4 اوور میں 27 رن دے کر ناروے کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گستاو کی خطرناک گیند بازی کے سبب ناروے کی پوری ٹیم 159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.2 اوور میں 147 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ ناروے کے لئے کروگے ایبے رتنا نے سب سے زیادہ 45 رن بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان عثمان عارف نے 26 رنوں کی اننگ کھیلی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہمیں حال پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے/ روہت شرما

Next Post

اقوام متحدہ میں طالبان کو ہر طرح نشست سے باہر کریں/ امریکی سینیٹرز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
اقوام متحدہ میں طالبان کو ہر طرح نشست سے باہر کریں/ امریکی سینیٹرز

اقوام متحدہ میں طالبان کو ہر طرح نشست سے باہر کریں/ امریکی سینیٹرز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS