Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

سوریہ کمار یادو نے 44 کھلاڑیوں کو چھوڑا پیچھے، بھونیشور کمار نے بھی لگائی چھلانگ

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوریہ کمار یادو نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میں شاندار سنچری لگائی۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت وہ آئی سی سی رینکنگ میں 44 مقام اوپر آگئے ہیں۔ سوریہ کمار یادونے تیسرے ٹی20 میں انگلینڈ کے خلاف سنچری اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے 55 گیندوں پر 117 رن بنائے تھے۔ انہیں اس شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے۔ وہ آئی سی سی ٹی20 کی بلے بازی کی رینکنگ میں 44 مقام اوپر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کیا تھا۔ سوریہ کمار یادو کے کل 732 رینکنگ پوائنٹ ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کا بیسٹ ہے۔ وہ نمبر-5 پر قابض ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کوئی ہندوستانی بلے باز ٹاپ-10 میں جگہ نہیں بناسکا ہے۔ وہیں تیز گیند باز بھونیشور کمار 7 مقام اوپر ساتویں نمبر پر ہیں۔ وہ بھی ٹاپ-10 میں قابض واحد ہندوستانی گیند باز ہیں۔ بلے بازوں میں دیگر ہندوستانی کی بات کریں تو نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن 12ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما 18ویں، کے ایل راہل 19ویں، شرے یس ایئر 21ویں اور وراٹ کوہلی 25ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 818 پوائنٹ کے ساتھ نمبر-1 پر بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے ہی محمد رضوان دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ چھٹے، ڈیوان کانوے ساتویں، نکولس پورن 8ویں، پاتھم نسنکا 9ویں اور راسی وان ڈر ڈوسین 10ویں نمبر پر ہیں۔

بھونیشور کمار نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میں شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ وہ 658 پوائنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر ہیں۔ وہیں ہرشل پٹیل 10 مقام اوپر 23ویں مقام پر آگئے ہیں۔ لیگ اسپنر یجویندر چہل 19ویں اور جسپریت بمراہ 28ویں مقام پر ہیں۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوس ہیزل ووڈ 792 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ انگلینڈ کے عادل راشد دوسرے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی تیسرے، افغانستان کے راشد خان چوتھے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں مقام پر ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عبدالرزاق ، بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشن پر قابض دیکھنے کے خواہاں

Next Post

ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022: ملک کی نمائندگی کے لیےتنزیلہ خان کو چاہیے مالی مدد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022: ملک کی نمائندگی کے لیےتنزیلہ خان کو چاہیے مالی مدد

ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022: ملک کی نمائندگی کے لیےتنزیلہ خان کو چاہیے مالی مدد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS