نئی دہلی //صلاحیت ہے ،اہلیت ہے مگر وسائل کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ایسی ایک کہانی نہیں ہے بلکہ اس سے جڑی کئی کہانیاں آئے دن ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں۔اب ایک ایسی ہی کہانی علی گڑھ کی 24 سالہ تنزیلہ خان کی ہے ۔جو رولر ڈربی ٹیم پلیئر ہیں۔ایک بین الاقوامی اسکیٹنگ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔مگر مسئلہ مالی وسائل کا ہے۔اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والی رولر ہاکی کھیلاڑی تنزیلہ خان قومی سطح کی رولر ہاکی ڈربی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب تو ہو گئی ہیں لیکن اب ارجینٹینا میں اکتوبر ماہ میں ہونے والےورلڈ اسکیٹ گیمس2022 میں حصہ لینے کے لیے تقریبا 2 لاکھ 65 ہزار روپے کی ضرورت ہے۔
اب ان کی حمایت میں لوگ کروڈ فنڈنگ کررہے ہیں تاکہ تنزیلہ کا خواببادھورا نہ رہ جائے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ گزشتہ چھہ سات برسوں میں اب تک میں نے 23 گولڈ، آٹھ سلور اور چھ برونز میڈل جیتے ہیں اور اب اس کی نظریں اکتوبر ماہ میں ہونے والےوالڑ اسکیٹ گیمز 2022 پر ہیں، اس گیم میں اپنے ملک اور یونیورسٹی کے لیے میں میڈل جیتنا چاہتی ہے لیکن مسئلہ پیسہ کا ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ اتنی سالوں کی محنت پر پانی پھر جائے، پیسوں کی کمی کے سبب خواب پورا نہ ہو، اسی لیے میں یونیورسٹی انتظامیہ اور علی گڑھ انتظامیہ سمیت دیگر سے اپیل ہے کہ وہ میری مدد کریں، مجھے 15 جلائی 2022 تک 2 لاکھ 65 ہزار روپے کا ڈرافٹ بنا کر فیڈریشن کو دینا ہے۔
ملاپ:نامی کروڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر ان کی حمایت میں ایک مہم چل رہی ہے جس میں ابتک تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے اکٹھا ہوچکے ہیں لیکن ابھی منزل دور ہے۔ اس لیے لوگوں سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کریں۔وہ علی گڑھ، اتر پردیش میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی، اس نے اپنے ابتدائی بچپن میں کھیل کھیلنا شروع کر دیا تھا اور وہ 7 سال سے رولر ڈربی کھیل رہی ہیں۔ اس کی 4 بہنیں اور 1 بھائی ہے اور ان کے والد کی آمدنی ان اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
اس کے والد بھی دل کے مریض ہیں۔پہلے اخراجات زیادہ نہیں ہوتے تھے، اس لیے ہم اہل خانہ اور دوستوں سے کراؤڈ فنڈ لیتے تھے لیکن اس بار خرچ بہت زیادہ ہے۔جس نے اس کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔وہ پہلے ہی قومی مقابلے میں برونز میڈل جیت چکی ہے اور کئی بار ووک اسٹیٹ چیمپئن شپ میں رہ چکی ہے۔
پھر وہ بے چین ہو گئیں اور پھر قومی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔ہم جس رقم کو کراؤڈ فنڈ دینے کی کوشش کر رہے ہیں وہ فاؤنڈیشن (رولر سکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا) کو 15 جولائی 2022 تک بطور ڈی ڈی جمع کرانا ہے۔اب اس کی مدد کے لیے اپیل کی جارہی ہے ۔آن لائن کراوڈ فنڈنگ نے اس کے ملک کی نمائندگی کے امکانات کو روشن کردیا ہے۔سوشل میڈیا سے میڈیا تک اس کی اپیل کی جارہی ہے کہ براہ کرم بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے میں مدد کر کے ایک نوجوان لڑکی کے خواب کو پورا کرنے میں ہماری مدد کریں۔






