Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

کشیدگی کے باوجود پاکستان کی ٹیم سری لنکا کا دورہ جاری رکھے گی

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پاکستان کی ٹیم سری لنکا میں ہنگامی حالت کے اعلان کے باوجود دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے شیڈول کے مطابق سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے ہی سے سری لنکا میں موجود پاکستان ٹیم نے بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے ملک میں زبردست احتجاج کے دوران سری لنکا کرکٹ الیون کے خلاف کولمبو میں تین روزہ ٹور میچ مکمل کیا۔پی سی بی کے ترجمان نے بدھ کو ڈان کو بتایا کہ سیریز طے شدہ منصوبے کے مطابق کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ ہفتہ سے گال میں کھیلا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم جمعرات کو گال کے لیے روانہ ہونے والی ہے اور سری لنکا کرکٹ کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے بہت خوش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم صورتحال کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ اور سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گزشتہ ہفتے سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹ کی سیریز کا اختتام کیا جس میں ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز شامل تھی۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے مظاہروں کے دوران ملک سے فرار ہوگئے جس کے بعد بدھ کے روز ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا، راجاپکسے اپنی اہلیہ اور دو محافظوں کے ساتھ ایک فوجی طیارے میں ملک چھوڑ کر مالدیپ جاپہنچے۔

معاملات اس وقت مزید شدت اختیار کر گئے جب بدھ کے روز ہزاروں لوگوں نے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے محل پر بھی دھاوا بول دیا، اس کے بعد فوج مداخلت کرنے پر مجبور ہوگئی اور انہوں نے لوگوں کو ایسا کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی ہے، پورے کولمبو میں کرفیو کے باعث سری لنکا انتشار اور مایوسی کا شکار ہے۔سری لنکا کے قومی ٹیلی ویژن نیٹ ورک روپواہینی نے مظاہرین کے ٹی وی اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد نشریات کو مختصر مدت کے لیے معطل کر دیا، نشریات بعد میں دوبارہ شروع ہوئیں۔

بدھ کے روز رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیش کو میزبان کے طور پر اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے بدھ کے روز کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی نہ کرنے کے نتیجے میں 50 سے 60 لاکھ امریکی ڈالر کی آمدنی کا نقصان ہوگا۔انسائیڈ اسپورٹس کی ویب سائٹ کے مطابق ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کی میزبانی سے بڑی آمدنی ہوتی ہے، اسی لیے ہم اب بھی ممالک کو سری لنکا میں کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے آمدنی اہم ہے، اس مرحلے پر ہمارے ملک کے لیے کوئی بھی آنے والا ڈالر اہم ہے، ہم سب ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022: ملک کی نمائندگی کے لیےتنزیلہ خان کو چاہیے مالی مدد

Next Post

جموں سے5449 یاتریوں پرمشتمل2قافلے نون ون اوربال تل پہنچے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
جموں سے5449 یاتریوں پرمشتمل2قافلے نون ون اوربال تل پہنچے

جموں سے5449 یاتریوں پرمشتمل2قافلے نون ون اوربال تل پہنچے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS