Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک//سری لنکا نے پاکستان کے 16 جولائی سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے نئے باؤلر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دو اسپنرز پراوین جے وکراما اور لاستھ ایمبولڈینیا کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اسپنرز پراوین جے وکراما اور لاستھ ایمبولڈینیا کی جگہ بائیں بازو کے نئے اسپنر پربت جے سوریا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں ریکارڈ 12 وکٹیں حاصل کیں، اور بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے منتظر ڈونتھ ویللاج، جنہیں گزشتہ ہفتے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کووڈ سے متاثرہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمبولڈینیا اور جے وکرما دونوں کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے کیونکہ ایمبولڈینیا نے سیریز صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی اور 177 رنز دیے تھے، جے وکرما نے مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں ایک ٹیسٹ میں کوئی وکٹ لیے بغیر وکٹ کے 155 رنز دیے تھے۔اگرچہ 19 سالہ ویلاج نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا لیکن وہ سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر تھے جبکہ وہ موقع کی مناسب سے بییٹنگ بھی کر لیتے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے سیریز کے لیے اسکواڈ میں دو وکٹ کیپروں کے نام شامل کرنا بھی غیر معمولی اقدام ہے، دونوں وکٹ کیپرز نروشن ڈکویلا اور دنیش چندیمل ہیں، جو پچھلی دونوں سیریز میں مستند بلے بازوں کے طور پر کھیل چکے ہیں۔بیٹنگ کے شعبے میں انتخاب پر کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ کامندو مینڈس نے رواں ہفتے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے کے بعد اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا، یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، جس کی پوائٹس ٹیبل پر سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔سری لنکا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجیلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر)، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشانا، وشوا فرنانڈو، آسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا، پرابت جے سوریا، ڈنتھ ویلالیج، جیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کھو کھو سیزن 1 کے پلیئر ڈرافٹ میں 143 کھلاڑی منتخب ہوئے

Next Post

ویراٹ کوہلی کی حمایت، بابر اعظم نے دل جیت لیے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ویراٹ کوہلی کی حمایت، بابر اعظم نے دل جیت لیے

ویراٹ کوہلی کی حمایت، بابر اعظم نے دل جیت لیے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS