پورٹ آف اسپین// کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ہندوستان کے خلاف 22 جولائی سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ٹرینیڈاڈ میں ہونے والی سیریز میں ونڈیز کے کپتان نکولس پورن ہوں گے۔ شائی ہوپ کو نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔سلیکٹرز نے تجربہ کار آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو ٹیم میں واپس بلا لیا ہے۔ ہولڈر کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔چیف سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا، “جیسن دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈ کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور ہمیں ٹیم میں ان کے واپس آنے پر خوشی ہے۔
وہ آرام کے بعد تروتازہ ہوں گے اور ہم میدان کے ساتھ ساتھ میدان کے باہر بھی اس کی شراکت کے منتظر رہ سکتے ہیں۔‘‘ویسٹ انڈیز ٹیم : نکولس پورن (کپتان)، شمر بروکس، کیسی کارٹی، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ (نائب کپتان)، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیش موتی، کیمو پال، روومین پاول، جےڈن سیلز , اضافی کھلاڑی: روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش جونیئر۔سیریز کے تینوں میچ ٹرینیڈاڈ کے کوئنز پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ 22 جولائی، دوسرا 24 جولائی اور تیسرا میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔دریں آثناءکرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کی سینئر مینس سلیکشن کمیٹی نے ترینیداد میں بھارت کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔تین ون ڈے 22 جولائی، 24 جولائی اور 27 جولائی کو تاریخی کوئنس پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 29 جولائی سے 7 اگست تک پانچ میچوں کی ٹی ۔20 سیریز کھیلی جائے گی۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے ابھی تک ٹی ۔ 20 ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
سلیکشن پینل نے ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر جیسن ہولڈر کو شامل کیا ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔لیڈ سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جیسن دنیا کے صف اول کے آل راونڈ کرکٹرس میں سے ایک ہیں اور ہمیں ان کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے۔ہم میدان میں ان کی قابلیت کے ساتھ ساتھ میدان کے باہر بھی ان کی بامعنی شراکت کی خواہشکرتے ہیں۔ہینس نے کہا، ” گیانا میں بنگلہ دیش کے خلاف ہمارے پاس بہت چیلنجنگ تین میچ تھے، اس لیے جب ہم ترینیداد کے حالات میں بھارت کا سامنا کریں گے، تو ہم واپسی کی کوشش کریں گے۔ مجموعی طور پر ہمیں دوبارہ منظم ہونے اور بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس طرح ہے: نکولس پورن (کپتان)، شائی ہوپ (نائب کپتان)، شمر بروکس، کیسی کارٹی، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرس، گڈاکیش موتی، کیمو پال، روومین پاویل، جیڈن سیلس۔






