Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارت منتقل ہونے کا امکان

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولمبو: سری لنکا میں جاری شدید معاشی بحران کے پیشِ نظر آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے پیشِ نظر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن بورڈ سے ایک متعلقہ شخص کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے اس معاملے پر رابطے میں ہے جلد ہی ٹورنامنٹ کے منتقل کیے جانے کا اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ منتقل ہونے کی صورت میں آئندہ ماہ 27 اگست سے 11 ستمبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ 2022 کہاں منعقد ہوگا اس پر سسپنس بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت سری لنکا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا کہ ایشیا کپ 2022 کا انعقاد وہاں ہوگا۔

اس صورتحال میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس بار ایشیا کپ 2022 سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا۔کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بورڈ ممبران کے درمیان مقام کی تبدیلی کے لیے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے متحدہ عرب امارات میں اس پر تبادلہ خیال کیا اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو بھی لوپ میں رکھا گیا۔

اس گفتگو میں اس 6 ملکی ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کرنے کی بات ہوئی۔1948 میں اپنی آزادی کے بعد پہلی بار سری لنکا کو اس وقت انتہائی برے معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ اگرچہ سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے گھر میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز بہت کامیاب رہی اور ساتھ ہی وہ پاکستان کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایسے میں ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا لیکن گزشتہ 10 دنوں سے حالات بہت تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔سری لنکا میں جس طرح سے حالات بدلے ہیں، اس کے بعد اے سی سی کے ایک رکن نے کہا کہ اس صورتحال میں یہاں ایشیا کپ کا انعقاد مناسب نہیں ہے۔

یہی نہیں سری لنکا کرکٹ کے ایک آفیشل بھی یہی مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب اس جگہ کی تبدیلی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس کی ترجیح اس موجودہ صورتحال میں سری لنکا کو سپورٹ کرنا ہے کیونکہ ایشیا کپ کو ملک سے منتقل کرنے سے کرکٹ کو بھاری نقصان اور مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ٹورنامنٹ 26 اگست سے 11 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ ایسی صورتحال میں اسے کہاں منظم کیا جائے گا اس کا حتمی فیصلہ اے سی سی جلد ہی لے سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صوفیہ صوفی : سیاچن سےکارگل تک’ ٹریبیوٹ رن‘کا آغاز

Next Post

بھارت نے ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
بھارت نے ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی

بھارت نے ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS