Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home World

ملائیشیا: پونے دو کروڑ ڈالر مالیت کے جانوروں کے اعضاء ضبط

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملائیشیا کے کسٹم حکام نے جانوروں کے بہت سے غیر قانونی اعضاء کے ساتھ ہی تقریبا ًچھ میٹرک ٹن ہاتھی کے دانت اور ایک کوئنٹل پینگولین کے خول پر مشتمل ایک بڑی کھیپ کا پردہ فاش کیا ہے۔ملائیشیا میں حکام نے ایک اندازے کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے افریقی ہاتھیوں کے دانت، پینگولین (فلس دار مور خور) کے خول اور جانوروں کے دوسرے بہت سے غیر قانونی اعضا ضبط کیے ہیں، جو برآمد کرنے والی ایک کھیپ کا حصہ تھے۔

اس کھیپ میں تقریبا ًچھ کوئنٹل ہاتھی کے دانت، 100 کلو پینگولین کے خول، 25 کلو گینڈے کے سینگ اور اس کے علاوہ مزید تقریبا تین کوئنٹل دیگر جانوروں کی کھوپڑیاں، ہڈیاں اور سینگ وغیرہ شامل ہیں۔ ملائیشیا میں محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل سزولی جان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ہاتھی کے دانتوں کو اتنی بڑی ضبطی ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ یہ تمام سامان گزشتہ 10 جولائی کو دریافت ہوئے تھے، جو افریقہ سے آنے والے ایک جہاز کے کنٹینر میں لکڑی کے درمیان چھپا کر رکھے گئے تھا۔جان نے مزید کہا کہ جانوروں کے اسمگل شدہ ان اجزا کی آخری منزل ملائیشیا نہیں تھی اور انہیں کسی دوسرے ملک تک لے جانے کا منصوبہ تھا۔

مسئلے پر قابو پانے کی کوشش وائلڈ لائف ٹریڈ اینڈ ٹریفک مانیٹرنگ گروپ کی جنوب مشرقی ایشیا کی ڈائریکٹر کنیتھا کرشناسامی نے ملائیشیا کی جانب سے اس انکشاف کو ایک اہم ضبطی قرار دیا۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا، جن جانوروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں، ان نسلوں کے اعضاء کا اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی بار میں ضبط کیا جانا کافی تشویشناک ہے۔

اور یہ یقینی طور پر اس شبہے کی تصدیق بھی کرتا ہے کہ مجرم ممنوعہ جنگلی حیاتیات کو منتقل کرنے کے لیے ملائیشیا کی بندرگاہوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں جنگلی حیاتیات اور قدرت کے تحفظ پسندوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں ملائیشیا کو بھی ایسے مرکز کے طور پر شامل کر رکھا ہے، جہاں سے جنگلی حیاتیات اور جانوروں کے اجزا غیر قانونی طور پر دوسرے ایشیائی ممالک مثلاً چین کو اسمگل کیے جاتے ہیں۔ حکام نے اس ضبطی سے متعلق ابھی تک کسی گرفتاری کی کوئی بات نہیں کہی ہے۔ تاہم جس شخص نے بھی ان اشیا کو درآمد کیا تھا اس سے اور شپنگ ایجنٹ سے تفتیش جاری ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

روس کی ٹینس اسٹار کساتکینہ کا کہنا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں

Next Post

اپوزیشن کا اگنی پتھ پرذات پات سرٹیفکیٹ کا دعوی بے بنیاد / راج ناتھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ
Edit

سرحدوں پر پھیلے دہشت گرد نیٹ ورکس سیکورٹی کیلئے پیچیدہ مسئلہ / راجناتھ سنگھ

23/02/2026
چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد
Edit

چتر و کشتواڑ میں فوج و فورسز اور دہشت گردوں کےخلاف مسلح تصادم آرائی ،اعلیٰ جیش کمانڈر سمیت 3دہشت گرد

23/02/2026
کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دی، اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا: وزیراعظم مودی
Edit

لوگ آن لائن مالی فراڈ اور ڈیجیٹل گرفتاری کے خلاف چوکس رہیں / وزیر اعظم مودی

23/02/2026
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
Edit

بھارت امن پسند ملک لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعظم مودی

15/02/2026
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی
Edit

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

15/02/2026
حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا
Business

حکومت ہند کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم /منوج سنہا

12/02/2026
Next Post
اپوزیشن کا اگنی پتھ پرذات پات سرٹیفکیٹ کا دعوی بے بنیاد / راج ناتھ

اپوزیشن کا اگنی پتھ پرذات پات سرٹیفکیٹ کا دعوی بے بنیاد / راج ناتھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS