Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

کمنز کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ سیریز میں آرام، ایڈم جمپا کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

میلبورن//اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا میں زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو آرام دیا جائے گا اور لیگ اسپنر ایڈم جمپاپیٹرنٹی چھٹی کے بعد ٹیم میں واپسی کریں گے۔ آسٹریلیا زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز 28 اگست، 31 اگست اور 3 ستمبر کو ٹاؤنز ول میں کھیلے گا۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز 6، 8 اور 11 ستمبر کو کیرنز میں کھیلے گی۔

جمپا نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے سری لنکا کے دورے میں حصہ نہیں لیا تھا۔ دوسری جانب ایشٹن ایگر سری لنکا میں سائیڈ اسٹرین کے باعث آخری چار ون ڈے میچز سے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کریں گے۔ کمنز نے سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کے بعد پانچ میں سے چار ون ڈے کھیلے تھے۔ سلیکٹرز کی سوچ یہ ہے کہ انہیں ایک مصروف بین الاقوامی شیڈول میں تازہ دم رکھنے کے لیے آرام ملے۔

ان دو سیریز کے بعد آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور پھر ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر پانچ ٹیسٹ کھیلے گا۔ اس کے بعد اگلے سال ہندوستان میں چار ٹیسٹ میچوں کا ایک چیلنجنگ دورہ بھی ہوگا۔شان ایبٹ بھی کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل انگلی کی انجری کا شکار ہونے کے بعد وائٹ بال ٹیم میں واپسی کریں گے۔

بولنگ کوچ ڈینیئل ویٹوری دونوں سیریز میں موجود نہیں رہیں گے۔ ان کا برمنگھم فینکس کے ساتھ معاہدے ہے اور وہ اس دوران مقابلے میں مصروف رہیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم : ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایشٹن ایگر، ایڈم جمپا، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، مشل اسٹارک۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم مودی دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کریں گے

Next Post

میتھیو ایبڈن 7 دسمبر سے ٹینس پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مارکی کھلاڑی ہوں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
میتھیو ایبڈن 7 دسمبر سے ٹینس پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مارکی کھلاڑی ہوں گے

میتھیو ایبڈن 7 دسمبر سے ٹینس پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مارکی کھلاڑی ہوں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS