Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

آٹھ سال بعدانگلینڈ کی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم نے جیتی و ن ڈے سیریز

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لندن: ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی اور رشبھ پنت کی پہلی ون ڈے سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ 8 سال بعد ہندوستان نے انگلینڈ کو اس کے گھر پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز میں 259 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ہاردک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے ہدف 42.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پنت 113 گیندوں پر 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہاردک پانڈیا نے 71 رنز بنائے۔ناکامی کے بعد دھون-روہت-ویرات نے اننگز کو سنبھالا۔مشکل ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے 38 رنز تک تین وکٹیں اور 72 رنز تک چار وکٹیں گنوا دیں۔ شیکھر دھون 1، کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی 17-17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سوریہ کمار یادیو بھی صرف 16 رنز بنا سکے۔

اس کے بعد پنت اور ہاردک نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 133 رنز جوڑ کر ہندوستان کو جیت کے راستے پر ڈال دیا۔ جب ہاردک آؤٹ ہوئے تو ہندوستان کا اسکور 205 رنز تھا۔ اس کے بعد پنت نے چوکے لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔شیکھر دھون ایک بار پھر کچھ خاص نہ کر سکے۔ میچ کے تیسرے اوور میں ریس ٹوپلے نے انہیں اپنا شکار بنایا۔ دھون 3 گیندوں میں صرف 1 رن بنا سکے۔ دھون نے سیریز کے پہلے میچ میں 31 اور دوسرے میچ میں 9 رنز بنائے۔دھون کے آؤٹ ہونے کے بعد روہت شرما بھی زیادہ دیر بیٹنگ نہیں کر سکے۔ وہ 17 گیندوں میں 17 رنز بنانے کے بعد ریس ٹوپلے کا شکار بنے۔

کوہلی نے ایک بار پھر اچھی شروعات کی اور وہ بھی 22 گیندوں میں 17 رنز بنا چکے تھے، لیکن ایک بار پھر اپنی وکٹ ایک مانوس انداز میں ریس ٹوپلے کو دے دی۔ گیند آف اسٹمپ کے باہر جا رہی تھی اور ویرات اسے چھیڑنے گئے اور وکٹ کیپر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو اور پنت نے کچھ دیر کے لیے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا لیکن سوریا 28 گیندوں میں 16 رنز بنا کر اوورٹن کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

سراج اور پانڈیا کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے 74 رنز تک انگلینڈ کی چار وکٹیں حاصل کیں۔معین اور بٹلر نے پھر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑے۔ اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد بٹلر نے لیام لیونگسٹن کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے۔ لیونگسٹن 198 کے سکور پر اور بٹلر 199 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ولی (18) اور کریگ اوورٹن (32) نے چھوٹی لیکن اہم اننگز کھیل کر انگلینڈ کو فائٹنگ ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹیسٹ میچ میں امام الحق پہلی مرتبہ اسٹمپ آؤٹ

Next Post

معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS