Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

ٹیسٹ میچ میں امام الحق پہلی مرتبہ اسٹمپ آؤٹ

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیروشن ڈکویلے نے جس انداز میں امام الحق کو اسٹمپ آوٹ کیا، اگرچہ وہ قانون کے مطابق ہے لیکن کرکٹ قوانین کی اصل روح کے منافی قرار دیا جا سکتا ہے۔ امام الحق کو بھی یہ نہیں سمجھنا چاہیے تھا کہ بال ڈیڈ ہو گئی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری گال ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز نے مداحوں کے دلوں میں ایک نئی امید جگا دی ہے۔ تین سو بیالیس رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے عمدہ آغاز مہیا کیا ہے۔

لیکن جس انداز میں امام الحق ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ اسٹمپ آؤٹ ہوئے، اسے مایوس کن کہا جا سکتا ہے۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں ستاسی رنز بنائے۔ امام الحق جب 35 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے تو رامیش مینڈس کی ایک گیند پر ڈکویلے نے انہیں اسٹمپ آؤٹ کر دیا۔ اگرچہ قانونی طور پر ڈکویلے ٹھیک ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوا کہ آیا کرکٹ کے کھیل میں بلے باز کو آؤٹ کرنا ہوتا ہے یا اسے دھوکا دینا ہوتا ہے؟ بال مس ہوئی، ڈکویلے کے ہاتھوں میں گئی۔

اس دوران امام الحق نے اسٹروک کھیلنے کی کوشش نہیں کی اور ان کا توازن بھی نہیں بگڑا۔ انہوں نے بس واپس کریز میں جاتے ہوئے اپنا بیک فٹ ذرا سے زمین سے اٹھایا تو وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وکٹ کے پیچھے کھڑے ڈکویلے اسی لمحے کے منتظر تھے۔ معاملہ ٹی وی امپائر کے پاس گیا، پہلے تو کوئی واضح ثبوت نہ ملا کہ جب ڈکا ویلے نے بیلز گرائیں تو امام الحق کا پیر کیریز سے باہر تھا تاہم اسکوائر لیگ اینگل سے ایک کیمرے کی فوٹیج کو زوم ان کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا پیر شاید ایک آدھ انچ ہی ہوا میں گیا تھا اور اسی وقت بیلز گرا دی گئی تھیں۔

کچھ حلقے کسی کھلاڑی کو اس طرح آؤٹ کرنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہیں۔ چونکہ کرکٹ قوانین کے مطابق اس طرح آؤٹ کرنا قانونی ہے، اس لیے اسے غلط بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ جس طرح کرکٹ میں رن آؤٹ کے قوانین میں حال ہی تبدیلی کی گئی ہے، اسی طرح اسٹمپنگ کے بارے میں بھی کوئی واضح قانون بنا دیا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لنکا شائر نے ثاقب محمود کے ساتھ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی

Next Post

آٹھ سال بعدانگلینڈ کی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم نے جیتی و ن ڈے سیریز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
آٹھ سال بعدانگلینڈ کی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم نے جیتی و ن ڈے سیریز

آٹھ سال بعدانگلینڈ کی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم نے جیتی و ن ڈے سیریز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS