Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

معراج خان کا تاریخی کارنامہ، اسکیٹ میں بھارت کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چانگون: بھارت کے تجربہ کار شوٹر معراج احمد خان نے پیر کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں مردوں کے اسکیٹ ایونٹ میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ 40 شاٹ کے فائنل میں اتر پردیش کے 46 سالہ معراج نے 37 اسکور کرکے کوریا کے مِنسو کِم (36) اور برطانیہ کے بین لیویلن (26) کو شکست دی۔دو بار کے اولمپیئن اور بھارت کے اسٹار اسکیٹ کھلاڑی معراج احمد خان نے کوریا کے چانگون میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل کے فائنل میں اسکیٹ شوٹنگ میں ملک کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتا۔

خُرجہ کے شوٹر نے کوالیفائنگ کے پہلے دو دنوں میں مردوں کی سکیٹ میں 125 میں سے 119 کا اسکور کیا اور پھر گولڈ میڈل جیتا۔بتا دیں کہ معراج خان نے کوالیفائنگ کے پہلے دو دنوں میں 125 میں سے 119 اسکور کیے تھے۔ انہوں نے پانچ نشانے بازوں کے شوٹ آف میں جیت درج کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ دو بار کے اولمپیئن اور اس بار چانگون میں بھارت دستے کے سب سے پرانے رکن معراج نے 2016 کے ریو دی جنیریو ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس سے قبل انجم مدگل، آشی چوکسی اور سیفت کور سامرا نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔کانسے کے تمغے کے مقابلے میں انہوں نے آسٹریا کی شیلین وائیبل، این اُنگیرانک اور ریبیکا کویک کو 16.6 سے شکست دی۔ لیکن یہ دن معراج کے نام رہا۔ کوالیفائنگ میں 119 اسکور کرنے کے بعد وہ کویت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ عبداللہ الراشدی سمیت چار دیگر کے ساتھ آخری دو کوالیفکیشن مقامات کی دوڑ میں تھے۔ رینکنگ راؤنڈ میں ان کا مقابلہ جرمنی کے سوین کورتے، کوریا کے منکی چو اور سائپرس کے نکولس واسیلیو سے تھا۔ وہ 27 ہٹ کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آٹھ سال بعدانگلینڈ کی سرزمین پر ہندوستانی ٹیم نے جیتی و ن ڈے سیریز

Next Post

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS