Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

واشنگٹن سندر نے اپنی کاونٹی کرکٹ کا آغاز دھوم دھام سے کیا، ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کیں

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نارتھمپٹن// ہندوستانی آل راونڈر واشنگٹن سندر نے لنکا شائر کے لیے کاونٹی کرکٹ میں قدم رکھا۔ اس نے نارتھمپٹن میں جاری کاونٹی چیمپئن شپ ڈویڑن ون کے دوران بدھ کو نارتھمپٹن شائر کے خلاف اپنے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔سندر نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر پہلا وکٹ حاصل کرتے ہوئے کپتان ول ینگ (2 رنز) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ریان رکیلٹن (22)، روب کیوگ (54)، ٹام ٹیلر (1) اور وکٹ کیپر بلے باز لیوس میک مینس (61) کو آؤٹ کیا۔لنکا شائر نے جون میں بھارتی آل راؤڈر واشنگٹن سندر کے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔

سندر پیر کو لنکاشائر کرکٹ کے گھر اولڈ ٹریفورڈ پہنچے۔ ان کی آمد پر انہیں ان کی جرسی دی گئی۔22 سالہ آل راؤڈر، جو آف اسپن بولنگ کرتے ہیں، پہلے ہی تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 50 سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں۔ 2017 میں، صرف 18 سال اور 80 دن کی عمر میں، واشنگٹن ہندوستان کے لیے T20I میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے اور اس کے بعد اس نے اپنے ملک کے لیے مختصر ترین فارمیٹ میں

31 میچ کھیلے اور 25 وکٹیں حاصل کیں۔واشنگٹن نے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں چار بار ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ہندوستان کے لیے چار ٹیسٹ میچوں میں بھی حصہ لیا، جس میں حال ہی میں 2021 کے اوائل میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں جیت بھی شامل ہے۔وہ تمل ناڈو کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں اور اکثر ان کا موازنہ ساتھی اسپن بولنگ آل راؤنڈر آر اشون سے کیا جاتا ہے،

جو ہندوستان کے بہترین آل راؤنڈروں میں سے ایک ہیں۔2016 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے بعد، واشنگٹن نے 2017 کے آئی پی ایل کے لیے رائزنگ پونے سپر جائنٹ میں اشون کی جگہ لی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں واشنگٹن نے 17 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں اور پانچ نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی اسکور کی ہے۔ انہوں نے لسٹ اے کرکٹ

میں 44 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔کاؤٹی میچ کی بات کریں تو اس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 128 رنز کی برتری حاصل ہے۔ نارتھمپٹن شائر نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 25 رنز بنائے۔ ول ینگ 8 اور ایمیلیو گی 7 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔لنکا شائر اپنی پہلی اننگز میں صرف 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لنکا شائر کی جانب سے جوش بوہنن نے 31 اور کیٹن جیننگز نے 27 رنز بنائے۔ سندر صرف دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے پیسر جیک وائٹ نے 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔نارتھمپٹن شائر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے تھے۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے لیوس میک مینس نے 61 اور روب کیوگ نے 54 رنز بنائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جیولین تھروور انو رانی نے مسلسل دوسری عالمی چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا

Next Post

ہینلے انڈیکس نے پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ہینلے انڈیکس نے پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا

ہینلے انڈیکس نے پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS