Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Sports

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 3 رنوں سے شکست دی

سنچری سے چوکے دھون

by Indian Times
24/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پورٹ آف اسپین//ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 3 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹوں پر 308 رن بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ہدف سے تین رن دور رہ گئی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 305 رنز ہی بنا سکی۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ کپتان شیکھر دھون اور شبھمن گل نے ہندوستان کو اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 119 رنوں کی شراکت داری کی۔

18ویں اوور میں 119 کے مجموعی اسکور پر گل اپنی ہی کال پر رن آؤٹ ہو گئے۔ گل نے 53 گیندوں میں 6 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رن بنائے۔گل کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے شریس ایئر نے دھون کا خوب ساتھ دیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 94 رنوں کی شراکت کی۔ یہ پارٹنر شپ گڈکیس موتی نے توڑی۔ موتی نے 213 کے مجموعی اسکور پر دھون کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ دھون نے 99 گیندوں میں 97 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔اس کے بعد موتی نے 230 کے مجموعی اسکور پر ایئر کو آؤٹ کر کے بھارت کو تیسرا جھٹکا دیا۔

ایئر نے 57 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ ایئر کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو (13) اور سنجو سیمسن (12) جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے اور ہندوستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 252 رن تھا۔ یہاں سے دیپک ہڈا اور اکشر پٹیل نے اننگ کو سنبھالا اور ہندوستان کے اسکور کو 290 سے آگے لے گئے۔ الزاری جوزف نے 49ویں اوور میں اکشر کو 294 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر کے بھارت کو چھٹا جھٹکا دیا۔

اکشر نے 21 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رن بنائے۔ اسی اوور میں جوزف نے 299 کے مجموعی اسکور پر دیپک ہڈا کو آؤٹ کر کے بھارت کو ساتواں جھٹکا دیا۔ ہڈا نے 32 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رن بنائے۔ شاردول ٹھاکر 7 اور محمد سراج 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں پر 308 رنز بنائے۔309 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور 5ویں اوور میں محمد سراج نے 16 کے مجموعی اسکور پر شائی ہوپ کو شاردول ٹھاکر کے ہاتھوں کیچ کروا کر ویسٹ انڈیز کو پہلا جھٹکا دیا۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد کائل میئرس اور شمراہ بروکس نے ویسٹ انڈیز کی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ شاردول ٹھاکر نے 24ویں اوور میں بروکس کو 133 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ بروکس نے 61 گیندوں میں 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 46 رن بنائے۔ اس کے بعد ٹھاکر نے میئرس کو 138 کے مجموعی اسکور پر چلتا کر بھارت کو تیسری کامیابی بھی دلائی۔ میئرس نے 68 گیندوں میں 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 75 رن بنائے۔ اس کے بعد برینڈن کنگس (54) اور نکولس پورن (25) نے ویسٹ انڈیز کی جدوجہد جاری رکھی۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے آخر میں ویسٹ انڈیز کو جتانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہدف سے تین رن دور رہ گئے۔ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے لیکن محمد سراج نے اس اوور میں 11 رن دے کر بھارت کو تین رنوں سے فتح دلائی۔ عقیل حسین 32 اور روماریو شیفرڈ 39 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں پر 305 رنز ہی بنا سکی۔بھارت کی طرف سے محمد سراج، شاردول ٹھاکر اور یوزویندر چاہل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بے چہرہ ملی ٹنسی کامقابلہ کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کا نیٹ ورک بہت مضبوط

Next Post

ونس میک موہن ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے صدر اور سی ای او کے عہدے سے مستعفی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

 دہشت گردی انسانیت کیلئے خطرہ/وزیر خارجہ ایس جے شنکر
Business

ہندوستان امن کا حامی،سفار ت کاری اور مذاکرات کاطرفدار /وزیر خارجہ جے شنکر

10/03/2026
21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان
Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

18/12/2025
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا
Business

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

18/12/2025
PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد
Edit

PRIYAGOLD بسکٹ مضر صحت قرار: فروخت پرفوری پابندی عائد

13/12/2025
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا
Business

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں نئی تبدیلی آئی /منوج سنہا

12/12/2025
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی
National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

11/12/2025
Next Post
ونس میک موہن ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے صدر اور سی ای او کے عہدے سے مستعفی

ونس میک موہن ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے صدر اور سی ای او کے عہدے سے مستعفی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS